زجاجۃ المصابیح

زجاجۃ المصابیح سید عبد اللہ شاہ نقشبندی کی کتاب ہے۔[1] اس میں آپ نے مشکوۃ المصابیح کے طرز پر احکام ومسائل سے متعلق فقہ حنفی کے دلائل جمع کیے ہیں۔ البتہ "مشکوۃ" کے برخلاف اس میں ہر باب کی ایک ہی فصل قائم کی گئی ہے۔ زجاجۃ المصابیح پانچ جلدوں پر مشتمل ہے اور احادیث کی تعداد کم وبیش 6634 ہے۔

ترتیب

[ترمیم]

زجاجۃ المصابیح کی پانچ جلدوں کی ترتیب کچھ یوں ہے۔[2]

  • جلد اول کتاب الایمان سے کتاب الصوم تک ہے اس میں 2564 احادیث ہیں۔
  • دوسری جلد کتاب فضائل القرآن سے شروع ہوکرکتاب العتق پر ختم ہوتی ہے جس میں 1255 احادیث ہیں۔
  • تیسری جلد کتاب القصاص سے شروع ہوتی ہے اور کتا ب الرؤیا پر ختم ہوتی ہے اس میں 1170 احادیث ہیں۔
  • چوتھی جلد کا آغاز کتاب الآداب سے ہوتا ہے او راختتام کتاب الفتن پر ہوتا ہے جس میں احادیث کی تعداد 1093 ہے۔
  • پانچویں جلد کی ابتدا باب فضائل سید المرسلین سے ہے اور یہ جلد باب ثواب ہذہ الامۃ پر مکمل ہوتی ہے اس میں 552 احادیث ہیں۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ - The Siasat Daily[مردہ ربط]
  2. ":::: Hazrath Muhadese Deccan :::"۔ 2018-08-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-04