زہرا قرنین فضل کی پیدائش 28 اگست 1984 کو ہوئی۔ وہ ایک امریکی صوتی اداکارہ (voice actress) اور مزاح نگار ہیں جو والٹران لیجنڈری ڈیفنڈر اور ہیلو ینگ جسٹس: آؤٹ سائیڈرز (Voltron: Legendary Defender and Halo in Young Justice: Outsiders) میں نادیہ رضوی کی آواز کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں [1][2][3] ۔ ینگ جسٹس: آؤٹ سائیڈرز (Young Justice: Outsiders) کے شریک تخلیق کار گریگ ویز مین نے کہا کہ "میں نے اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے کردار لکھا تھا۔ وہ ہیلو (Halo) کا کردار ادا کرتی ہے مگر وہ ایک درجن کے قریب دیگر کردار بھی ادا کرتی ہے۔ [4]"
اپنی صوتی اداکاری کے شروع ہونے سے پہلے ، زہرا فضل جو امریکی مسلمان اور پاکستانی نژاد ہیں ، اپنی مسلم شناخت پر بغیر احترام کے مذاق کرنے کی وجہ سے جانی جاتی تھیں [5]۔ ان کا ایک خاتون پر مشتمل میوزیکل کامیڈی شو ہیڈ سکارف اور اینگری بچ (Headscarf and the Angry Bitch) جسے انھوں نے جزوی طور پر افسانوی اور سوانح عمری قرار دیا ہے۔ زہرا نے چھٹیوں کے گانے "دا ہینوکا سانگ" کی بجائے "دا رمضان سانگ" کی مسلم پیروڈی کی اور ساتھ میں امریکا میں دہری شناخت کے ساتھ رہنے کے عمل کو بیان کیا [6][7]۔ زہرا جو خود کو "ایک عجیب مسلم اے آئی" کہتی ہیں بتاتی ہیں کہ ان کا شو اس حقیقت کی تلاش کرتا ہے کہ "مسلمان کی تعریف وسعت پزیر ہے اور اس بارے میں گفتگو کرنا ٹھیک ہے [8][9]۔" زہرا نے شو کے کردار ، زیڈ ہیڈ سکارف کو "اپنا مضبوط، بہادر ، فخریہ عکس" کے طور پر پیش کیا جو 9 ستمبر کے حملوں کے بعد بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا رد عمل تھا [10]۔ ان کی پرفارمنس نے انھیں 2009 میں کیپیٹل فرنج فیسٹیول میں بہترین سولو پرفارمنس ایوارڈ جتوایا اور اگلے سال 2010 میں نیویارک انٹرنیشنل فرنج فیسٹیول میں شو کی ٹکٹین مکمل طور پر فروخت ہو گئیں [11][12]۔
زہرا فضل نے یوکیو مشیما کے ڈرامے ، میرے دوست ہٹلر کی موافقت میں ایڈولف ہٹلر کی تصویر کشی کی ہے [13]۔ انھوں نے جاپان کی تکارازوکا ریوو کمپنی کے ساتھ 2004 میں ایک ریسرچ انٹرن کی حیثیت سے تعلیم حاصل کی تھی۔ امریکا واپسی پر انھوں نے ویلزلی کالج میں تکارازوکا ریوو کے ڈرامے "عرشے کا گلاب" کا ترجمہ اور افتتاح کیا جہاں وہ ایک طالب علم تھیں [14]۔ زہرا فضل نے وضاحت کی ہے کہ "میرے اندر ایک فطری صلاحیت ہے کہ کسی چیز کو جو پہلے سے ہی موجود ہے لے کر اسے ایک نئے سانچے میں فٹ کرنا"
زہرا فضل فضل ویڈیو مزاحیہ سیریز میں موجود اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جہاں وہ ڈاکٹر امانڈا جین کر کردار ادا کر رہی ہیں۔
زہرا فضل لبرٹی ول ، الینوائے میں پیدا ہوئی اور انڈیانا میں پرورش پائی۔ انھوں نے ویلزلی کالج سے بی اے کیا ہے [15]۔ وہ جاپانی ، فرانسیسی اور اردو زبانیں بولتی ہیں [16]۔
٭ قوانین کائنات حصہ اول (The Laws of the Universe Part I) میں زمزا کا کردار [35]۔
٭ بیٹ مین: خاندان میں موت (Batman: Death in the Family) میں تالیہ کا کردار [36]۔
٭ بلیڈ اور روح (Blade & Soul) میں سوہا کا کردار [16]
٭ انچارٹرڈ 4: چور کا اختتام (Uncharted 4: A Thief's End) میں فرنچ نیلامی مہمان ، اضافی آوازیں [16][20]
٭ ٹائٹن فال 2 (Titanfall 2) میں لائف بوٹ اور سسٹمز اے آئی [20][2]
سال 2019 میں وائس آرٹس ایوارڈز کے تحت مندرجہ ذیل ایوارڈ جیتے
٭ غیر معمولی اینیمیشن کردار - ٹی وی یا ویب، بہترین وائس اوور [51]
٭ غیر معمولی کام، بہترین وائس اداکار [52]
سال 2019 میں وائس آرٹس ایوارڈز کے تحت مندرجہ ذیل ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی۔
٭ غیر معمولی پرومو کمپیئن - ٹی وی یا ویب ، بہترین وائس اوور [53]
↑Chris Slattery (2008-07-16)۔ "Thinking outside the barn"۔ Maryland Community News in Montgomery County and Prince George's County -- Gazette.Net۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت)
↑"Behind the Voice Actors – Zehra Fazal"۔ Behind the Voice Actors۔ اخذ شدہ بتاریخ February 16, 2019. Check mark indicates BTVA has verified the entries using screenshots of credits and other confirmed sources.
↑Zehra Fazal (2019-02-04)۔ "Approaching dropzone."۔ @zehrafazal (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2019۔ YES WE ARE! Thrilled to announce that #ApexLegends, a free-to-play battle royale game set in the #Titanfall universe, has dropped today! You'll hear me throughout the game as the AI announcer. Much love @PlayApex @EA @Respawn!https://www.youtube.com/watch?v=fKwW9UwWvDw …