زہرہ بائی انبالے والی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1918ء انبالہ |
تاریخ وفات | 21 فروری 1990ء (71–72 سال) |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
اولاد | روشن کماری |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، ہندی ، پنجابی |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
زہرہ بائی انبالے والی (پیدائش: 1918ء — وفات: 21 فروری 1990ء) بھارتی سینما کی پس پردہ گلوکارہ اور ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ تھیں جو 1930ء اور 1940ء کے عشرے کی شہرت یافتہ گلوکارہ تھیں۔ زہرہ بائی، راج کماری دبے، شمشاد بیگم اور امیر بائی کرناٹکی کے ساتھ ، ہندی فلمی صنعت میں پس پردہ گلوکاروں کی پہلی نسل میں شامل تھیں۔
زہرہ بائی کی پیدائش 1918ء میں انبالہ کے ایک پیشہ ور گلوکاروں کے خاندان میں ہوئی اور ان کی پرورش بھی اسی شہر میں ہوئی۔ ان کو موسیقی وراثت میں ملی تھی۔انھوں نے بچپن میں موسیقی کی تربیت اپنے دادا غلام حسین خان سے حاصل کی اور اس کے بعد استاد ناصر حسین خان سے حاصل کی۔ اس کے بعد ، انھوں نے ہندوستانی موسیقی کے آگرہ گھرانہ کی موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔[1]
زہرہ بائی انبالے والی نے 14 سال کی عمر میں ہی گلوکاری شروع کر دی تھی۔ 1948ء میں جاری ہونے والی فلم میلہ میں انھوں نے ایک نغمہ پیش کیا تھا، شاید وہ جا رہے ہیں، یہ نغمہ اس وقت کافی مقبول ہوا۔[2]
زہرہ بائی نے اپنے کیریئر کا آغاز 13 سال کی عمر میں، آل انڈیا ریڈیو پر بطور گلوکارہ بنیادی طور پر کلاسیکی اور نیم کلاسیکی گانے گاتے ہوئے کیا۔
زہرہ بائی فلمی صنعت سے 1950ء میں ریٹائر ہوگئیں، حالانکہ انھوں نے اپنی بیٹی روشن کماری کی اداکاری والی فلموں میں گانا جاری رکھا۔
زہرہ بائی انبالے والی کی وفات 21 فروری 1990ء کو ہوئی۔[2]
زہرہ بائی انبالے والی نے بہت سارے نغمے گائے ہیں ۔ کچھ نغمے یہاں دیے گئے ہیں؛