زیب جعفر | |
---|---|
قومی اسمبلی پاکستان کی رکن | |
آغاز منصب 13 اگست 2018ء | |
مدت منصب 1 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | حیدرآباد |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
رشتے دار | چوہدری محمد عمر جعفر (بھائی ) مائزہ حمید (کزن) ذکاء اشرف (چچا) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ مڈلسیکس |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
زیب جعفر (انگریزی: Zeb Jaffar) (ولادت: ) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ جون 2013ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی کی رکن تھیں۔ اور 2008ء سے 2013ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن تھیں۔
زیب جعفر پاکستان کے شہر حیدرآباد میں بیگم عشرت اشرف اور چوہدری جعفر اقبال کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔[2]
زیب نے اپنی تعلیم 2001ء میں کنیئرڈ کالج سے حاصل کرنے سے پہلے، ابتدائی تعلیم کانوینٹ جیسس اور ماری، مری سے حاصل کی تھی۔[2]
انھوں نے 2005ء میں لندن کے مڈلسیکس یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔[2]
زیب جعفر نے 1997ء میں رحیم یار خان کے ضلع کونسل کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔[2]
زیب نے 2002ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے۔176 (رحیم یار خان-2) سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑی لیکن وہ ناکام رہی۔ انھوں نے 23،004 ووٹ حاصل کیے اور یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید تنویر حسین سید سے ہار گئیں۔[3]
زیب نے 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔[4][5]
وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔[6]
پیش نظر صفحہ پاکستانی سیاست سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |