سرکلر الیکٹرون پوزیٹرون کولائیڈر(انگریزی:Circular Electron Positron Collider) چین کا مجوزہ سو کلومیٹر لمبا سپر کولائیڈر ہے، جس کے ڈیزائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سرن میں موجود لارج ہیڈرون کولائیڈر سے (جس میں ہگز بوزون دریافت کیے گئے تھے) چار گنا زیادہ بڑا ہو گا- اس کی تعمیر کا کام 2022 میں شروع ہو گا اور کولائیڈر 2030 میں مکمل ہو جائے گا- لارج ہیڈرون کولائیڈر کی طرح CEPC کی مین سرنگ بھی ایک دائرے کی شکل میں ہو گی جس میں الیکٹرانز اور پازیٹرانز کی بیمز الگ الگ پائپوں میں ایک دوسرے سے مخالف سمت میں گردش کرین گی- اس کے بعد انہیں مین چیمبر میں ایک دوسرے سے ٹکرایا جائے گا- اس ٹکراؤ کے نتیجے میں بہت سے نئے بنیادی ذرات پیدا ہوں گے جنہیں مختلف ڈیٹیکٹرز ڈیٹیکٹ کریں گے- اس کولائیڈر کی تعمیر سے چین بنیادی فزکس کی ریسرچ میں اولین ملک بن جائے گا۔[1]