ساون | |
---|---|
ساون | |
ہدایت کار | فرحان عالم |
پروڈیوسر | مشہود قادری اسما قادری |
تحریر | مشہود قادری |
ستارے |
|
موسیقی | Emir Işılay |
سنیماگرافی | فرحان عالم |
ایڈیٹر | آسیم سنہا |
پروڈکشن کمپنی | کلاکار پروڈکشنز |
تقسیم کار | جیو فلمز |
تاریخ نمائش |
|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
ساون (انگریزی: Saawan) سال 2017 کی بننے والی موضوعاتی فلم ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر مشہود قادری اور ڈائریکٹر فرحان عالم ہیں ۔ اس فلم کی کہانی ایک پولیو زدہ بچے کے جدو جہد پر مبنی ہے جو تن تنہا ویران گاؤں میں اپنے حالات سے لڑتا ہے اور بالآخر کئی بڑے برائیوں کو انجام پہنچا کر اپنے ماں باپ سے آ ملتا ہے ۔ ۔[2] فلم کے نمایاں کرداروں میں عارف با حلیم ، سید کرم عباس ، سلیم معراج ہیں ۔ پولیو زدہ بچے کا کردار سید کرم عباس نے کیا ہے جو پہلے ہی رام چند پاکستانی نامی فلم سے شہرت حاصل کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ مزید جن بچوں نے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان میں دانیال یونس ، مہک ذو الفقار ، سید محمد علی بھی شامل ہیں ۔ جب کہ ایک لنگڑے کتے کا بھی اہم کردار پوری کہانی میں شامل رہا ہے ۔ ۔[3] اس فلم کو ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ پاکستانی فلم کی تاریخ میں یہ واحد فلم ہے جو نوے ویں آسکر کے لیے نامزد ہوئی ۔ پاکستان میں جاری ہونے سے پہلے یہ فلم بین الاقوامی میلوں میں ایوارڈ اپنے نام کر کے اپنی خوبیاں منوا چکی تھی ۔ ۔[4][5]
فلم کی ابتدا پولیو زدہ بچے ساون کے ساتھ ہونے والے اس سانحے سے ہوتی ہے جس میں اس کے گاؤں کو خالی کر کے جانے والے اس کے ماں باپ اس کو حادثاتی طور پر گاؤ ں میں تنہا چھوڑ جاتے ہیں ۔ جس کے بعد وہ بچہ گاؤ ں میں سے اپنے رہنے کھانے پینے کی اشیاء ڈھونڈ کر گزارا کرتا ہے بالآخر ایک دن اپنے تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر گاؤں کے باہر سے آنے والی کسی پر اسرار آواز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جس کے دوران میں اس کا سامنا کچھ ایسے بچوں سے ہو جاتا ہے جو اغوا کاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں مگر اب ان کو گھر جانے کا راستہ ڈھونڈنا ہے ۔ ۔[6]