سدھیندرا کلکرنی | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | اتھانی |
شہریت | ![]() |
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بمبئی |
پیشہ | صحافی ، سیاست دان |
درستی - ترمیم ![]() |
سدھیندرا کلکرنی ایک بھارتی سیاست دان اور کالم نگار ہیں۔ [1]
کلکرنی کی تعلیم بیلگام ضلع، کرناٹک، بھارت کے ایک قصبے اتھانی کے جادھو جی آنند جی ہائی اسکول میں ہوئی۔ اس کے بعد انھوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی میں تعلیم حاصل کی۔ [2]
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے ایک سابق رکن، [3] کلکرنی نے 1996ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی۔ اس نظریاتی تبدیلی کے بارے میں انھوں نے کہا، ’’مجھ جیسے لوگ ایک سراب میں رہ رہے تھے۔ مجھے اپنی زندگی میں بہت دیر سے احساس ہوا کہ مارکسی نظریہ بھارت میں موزوں نہیں ہے - درحقیقت میں کہوں گا کہ یہ دنیا کے کسی بھی کونے کے لیے موزوں نہیں ہے۔" [4]
بی جے پی کی رکن کے طور پر، وہ انڈیا شائننگ مہم سے وابستہ تھے [5] اور افتتاحی دہلی-لاہور بس پر سوار ہوئے۔ [6] انھوں نے سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو اپنی تقریریں لکھنے میں مدد کی [7] اور 2008 ءمیں لال کرشن اڈوانی کے لیے ایک مشیر برائے حکمت عملی کے طور پر کام کر رہے تھے، جنھوں نے پارٹی کے اندر ان کے عروج کو متاثر کیا تھا۔
کلکرنی نے 2009ء میں بی جے پی سے استعفا دے دیا تھا۔ اڈوانی کی قیادت میں پارٹی کو انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا، پارٹی کے ساتھ ان کا کردار مؤثر طریقے سے ختم ہو گیا تھا اور وہ پارٹی فیصلہ سازی پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے اثر و رسوخ سے بھی مایوس ہو گئے تھے۔