سردریاب

سردریاب، پشاور (پاکستان) کے نزدیک ایک مقامی سیاحی اور تفریحی مقام ہے۔ یہ ضلع چارسدہ میں پشاور روڈ پر شمال کی طرف 20 کلومیٹر دُور دریائے کابل کے کنارے واقع ہے۔ یہ پشاور اور چارسدہ کے مقامی سیاحوں کے لیے ایک سیاحتی جگہ ہے۔ یہ تازہ اور ذائقہ دار مچھلیوں کے لیے بہت مشہور ہے۔