سرفراز احمد نعیمی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 16 فروری 1948ء |
وفات | 12 جون 2009ء (61 سال) لاہور |
طرز وفات | قتل |
شہریت | پاکستان |
والد | محمد حسین نعیمی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | مفتی |
اعزازات | |
ستارہ شجاعت |
|
درستی - ترمیم |
مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی، (پیدائش: 16 فروری 1948ء— وفات: 12 جون 2009ء) پاکستان میں ایک اہم اعتدال پسند سنی اسلامی عالم تھے۔ وہ دہشت گردی اور تحریک طالبان پاکستان کے مخالف تھے۔ انھیں 12 جون 2009ء کو جامعہ نعیمیہ لاہور، پاکستان میں ایک خود کش بم حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔
سرفراز احمد نعیمی، مفتی محمد حسین نعیمی کے بیٹے، 16 فروری 1948ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے آبا و اجداد نے بھارت مراد آباد سے پاکستان ہجرت کی تھی۔ وہ نے لاہور، پاکستان میں جامعہ نعیمیہ لاہور میں سینئر عالم تھے۔ انھوں نے 1998ء میں ان کے والد کی موت کے بعد جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل بن گئے۔ جو گڑھی شاہو کے پڑوس میں واقع ہے۔ جامعہ نعیمیہ سے ان کی ابتدائی تعلیم ہوئی اور پنجاب یونیورسٹی کے بعد مزید تعلیم کے لیے الازہر یونیورسٹی، مصر میں سے ایک مختصر کورس کے علاوہ پی ایچ ڈی کی۔ وہ اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں اچھی طرح عبور رکھتے تھے اور مذہبی امور پر اخبارات میں کالم بھی لکھے۔ وہ ماہانہ عرفات، لاہور کے مدیربھی رہے۔ان کی موت کے بعد ان کے بیٹے راغب حسین نعیمی، جامعہ نعیمیہ لاہور کے پرنسپل بنے۔
سلسلہ مضامین |
بریلوی تحریک |
---|
|
ادارے بھارت
پاکستان
مملکت متحدہ |
٭ نعیم العرفان اسلامک انسٹی ٹیوٹ گجرات ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد ایاز اختر نعیمی آپ کی شہادت سے دس ماہ قبل جامعہ نعیمیہ سے درس نظامی کی تکمیل کے بعد اپنے آبائی علاقہ گجرات واپس چلے گئے۔ جہاں انھوں قریبی مدرسہ میں کچھ عرصہ تدریس کی۔ یکم مارچ 2010 کو نعیم العرفان اسلامک انسٹی ٹیوٹ گجرات کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جہاں قدیم و جدید علوم کی تدریس شروع کی۔ ایاز اختر نعیمی نے مدرسة المدینہ گجرات حفظ قرآن کی تکمیل 2000 میں کی۔ 2008 میں جامعہ نعیمیہ لاہور سےدرس نظامی کی تکمیل کی۔ ایم اے اردوسرگودھا یونیورسٹی سے مکمل کیا۔ایم ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹیسے اور ایم فل اسلامک اسٹڈیز یونیورسٹی آف گجرات سے مکمل کیا۔ تنظیم المدارس سے شہادة العالمیہ فی العلوم العربیة والاسلامیہ کی سند وصول کی۔
٭ جامعہ نعیمیہ میں خودکش حملہ ،ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید[مردہ ربط]