سریہ شجاع بن وہب اسدی | |
---|---|
عمومی معلومات | |
| |
متحارب گروہ | |
مسلمان | |
نقصانات | |
درستی - ترمیم |
سریہ شجاع بن وہب الاسدی ربیع الاخر 8 ہجری میں السی کی طرف بنی عامر کی طرف بھیجا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے 24 آدمیوں کو ہوازن کے ایک مجمع کی طرف بھیجا جو السی میں تھا، یہ رکبہ کے نواح مین المعدن سے آگے کی طرف جگہ کا نام ہے مدینہ سے مسافت 5 رات کی ہے۔ وہ رات کو چلتے دن کو چھپ جاتے اسی طرح ان پر صبح کے وقت حملہ کیا جب وہ غافل تھے انھیں بہت سے اونٹ اور بکریاں ملیں جو مدینہ میں لے کر آئے، ہر ایک کے حصے میں 15 اونٹ آئے ایک اونٹ دس بکریوں کے برابر تھا۔ یہ سریہ 15 روزکا تھا۔[1]