سعید احمد اکبر آبادی | |
---|---|
ذاتی | |
پیدائش | 1908ء |
وفات | 24 مئی 1985 | (عمر 76–77 سال)
مذہب | اسلام |
دور حکومت | بھارت |
فرقہ | سنی |
فقہی مسلک | حنفی |
تحریک | دیوبندی |
بنیادی دلچسپی | اردو ادب، تاریخ، سیرت |
قابل ذکر کام | فہمِ قرآن، غلامانِ اسلام، صدیقِ اکبر، وحیِ الٰہی |
بانئ | ندوۃ المصنفین |
مرتبہ | |
مؤثر |
سعید احمد اکبر آبادی (1908ء – 1985ء) ایک بھارتی سنی عالم، اردو زبان کے مصنف اور ندوۃ المصنفین کے بانیوں میں سے تھے۔ وہ کلیہ دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈین تھے۔
1908ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے، ان کی تعلیم؛ جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی، دار العلوم دیوبند، سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی اور اورینٹل کالج لاہور سے ہوئی۔ انھوں نے جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل، مدرسۂ عالیہ فتح پوری، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کالیکٹ اور میک گل یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ اکبر آبادی؛ علی گڑھ میں کلیہ دینیات کے ڈین پروفیسر کے طور پر ریٹائر ہوئے۔ ان کی تصانیف میں "فہمِ قرآن"، "غلامانِ اسلام"، "صدیقِ اکبر" اور "مسلمانوں کا عروج و زوال" شامل ہیں۔ ان کا انتقال 24 مئی 1985ء کو کراچی میں ہوا۔
سعید اکبرآبادی 1908ء میں نوآبادیاتی بھارتی شہر آگرہ میں پیدا ہوئے۔[1][2] انھوں نے ابتدائی درجات کی تعلیم گھر پر کی، پھر جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دار العلوم دیوبند سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ جہاں پر ان کے اساتذہ میں انور شاہ کشمیری، شبیر احمد عثمانی اور ابراہیم بلیاوی شامل تھے۔[2] اس کے بعد انھوں نے اورینٹل کالج لاہور میں تخصصات کی تعلیم حاصل کی۔ اس عرصے کے دوران؛ مدرسہ عالیہ فتح پوری میں مشرقی زبانوں کے استاد کے طور پر اکبر آبادی کی تقرری ہوئی۔ انھوں نے سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی سے عربی میں ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔[1]
اورینٹل کالج، لاہور سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد؛ اکبر آبادی نے جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل میں مدرس ہوئے۔ اس کے بعد انھوں نے مدرسہ عالیہ فتح پوری میں مشرقی زبانیں پڑھائیں۔ سینٹ اسٹیفن کالج، دہلی سے ایم اے مکمل کرنے کے بعد؛ وہ اسی کالج میں لیکچرر بن گئے۔ اسی دوران محمد ضیاء الحق (سابق صدر پاکستان) ان کے شاگرد بنے۔[2] 1938ء میں اکبر آبادی نے عتیق الرحمن عثمانی، حامد الانصاری غازی اور حفظ الرحمن سیوہاروی کے ساتھ مل کر ندوۃ المصنفین قائم کیا۔[3] 1949ء میں وہ مدرسہ عالیہ کلکتہ کے پرنسپل بنائے گئے۔
1958 میں اکبر آبادی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کلیہ دینیات کے ڈین مقرر ہوئے۔ انھوں نے ایک کمزور کلیہ کو تبدیل کیا اور گریجویٹ تعلیم اور ڈاکٹریٹ پروگرام متعارف کرایا۔[1] انھوں نے انور شاہ کشمیری پر اپنے (اور کلیہ کے) پہلے ڈاکٹریٹ مقالے کی نگرانی کی، جسے بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے 1974ء میں شائع کیا۔[2]
1962ء اور 1963ء کے دوران؛ اکبر آبادی کینیڈا میں میک گل یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں مہمان پروفیسر تھے۔ 1972 میں اے ایم یو سے ریٹائرمنٹ کے بعد؛ وہ تغلق آباد میں ہمدرد کے ایک اسلامی انسٹی ٹیوٹ میں چار سال کے لیے شامل ہوئے۔
اس کے بعد؛ وہ یونیورسٹی آف کالیکٹ اور پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مہمان پروفیسر رہے۔ دار العلوم دیوبند تحقیقی شعبہ، شیخ الہند اکیڈمی کے وہ بانی مبانی اور پہلے ڈائریکٹر تھے، اس عہدہ پر وہ 25 دسمبر 1982ء سے اپنی وفات (24 مئی 1985ء) تک رہے۔[2]
اکبر آبادی کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں بھی شامل ہیں:[4]
اکبر آبادی؛ اسلوب نگارش میں شبلی نعمانی سے متاثر تھے، انھوں نے شبلی کی الفاروق کے رنگ میں ”صدیق اکبر“ لکھی، جو برصغیر کے علمی حلقوں میں بہت مقبول ہوئی، ابو الحسن علی ندوی موصوف کے طرز نگارش پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
” | مولانا اکبرآبادی صاحب کو لکھنے کا بڑا سلیقہ تھا۔ انھوں نے مولانا شبلی کے اسلوب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور ان کی تحریر میں اسی کا رنگ رہا، جیسا کہ انھوں نے اپنے مضمون؛ "میری محسن کتابیں" میں اس کا اظہار کیا۔[5] | “ |
اکبر آبادی سے متعلق کتابیات میں درج ذیل کتابیں بھی شامل ہیں:[2]