سنن دارقطنی

سنن دارِقطنی، امام دارقطنی (وفات 385ھ) کی تصنیف ہے جو اپنے زمانے کے علم حدیث، علل حدیث اور علم اسماء الرجال الحدیث کے ماہر تھے۔ سنن الدارقطنی موقع وزارة الاوقاف المصريۃ سے طبع ہو چکی ہے۔

  • ابو الحسن علی بن عمر دارِقطنی بغداد کے محلہ دارِقطن کے رہنے والے تھے۔ عللِ احادیث میں اپنے وقت کے امام اور منتہیٰ تھے۔ اس کتاب میں 4749 احادیث نقل کیں جس میں متن اور سند کے اختلاف کی روایات بھی موجود ہیں۔
  • اس میں صرف وہی روایات موجود ہیں جو فقہی احکام کے متعلق ہیں۔
  • احادیث کے ساتھ آثار صحابہ اور تابعین کے اقوال بھی شامل کیے ہیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. سنن دارقطنی (فتوحات جہانگیری)، جلد اول - شبیر برادرز، اردو بازار، لاہور