سنیل دیو آنند | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جون 1956ء زیورخ, سویٹز رلینڈ |
شہریت | بھارت |
والدین | دیو آنند کلپنا کارتک |
والد | دیو آنند |
والدہ | کلپنا کارتک |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
IMDB پر صفحات[1][2][3] | |
درستی - ترمیم |
سنیل دیو آنند (پیدائش 30 جون 1956) ایک بھارتی اداکار [4] اور ہدایت کار ہیں۔ وہ اداکار دیو آنند [5] اور کلپنا کارتک کے بیٹے ہیں۔ وہ نوکیتن فلمز چلاتے ہیں۔
وہ 1956ء میں زیورخ، سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے جب ان کے والدین کارلووی ویری فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جہاں وہ سب سے کم عمر مندوب تھے۔ انھوں نے امریکی یونیورسٹی واشنگٹن ڈی سی سے بزنس ایڈمنسٹریشن [5] میں ڈگری حاصل کی ہے۔