سویڈن میں عصمت دری

سویڈن میں عصمت دری کی قانونی تعریف سویڈش پینل کوڈ کے باب چھ میں بیان کی گئی ہے[1]۔ تاریخی طور پر، عصمت دری کی تعریف ایک عورت یا مرد کی رضامندی کے بغیر  جبری جنسی تعلقات قائم کرنا ہے[2]۔ حالیہ برسوں میں سویڈن کے قانون میں عصمت دری کی تعریف میں کئی بار ترمیم کی گئی ہیں جس میں نہ صرف ہمبستری کو شامل کیا گیا ہے بلکہ کسی غیر محفوظ صورت حال میں ہونے کی وجہ سے رضامندی کے بغیر جنسی تعلق قائم کرنے والے شخص کے خلاف جنسی کارروائیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جیسے خوف یا بے ہوشی کی حالت میں عصمت دری کرنا۔[3][4]

2010 کی دہائی کے وسط میں،5000 سے 7000 فی 100,000 آبادی کے درمیان عصمت دری کے واقعات رپورٹ ہوئے جو بہت سے یورپی ممالک سے زیادہ ہیں جس کی بڑی وجہ سویڈش قانون میں عصمت دری کی تعریف جس کی وجہ سے ہر سال 200 سے کم سزائیں سنائی جاتی ہیں۔

2018 میں سویڈن نے ایک نیا قانون منظور کیا جو رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات کو عصمت دری کے جرم میں شامل قرار دیا ہے ماسوا کوئی دھمکیاں، جبر یا تشدد شامل نہ ہو۔ اس کی وجہ سے سزاؤں میں 75 فیصد اضافہ ہو کر 333 ہو گیا۔

قانون سازی

[ترمیم]

سویڈن میں عصمت دری کے خلاف پہلا قانون تیرھویں صدی میں بنا تھا۔ اسے 1779 تک ایک سنگین جرم سمجھا جاتا تھا، جس کی سزا موت تھی۔ موجودہ سویڈش پینل کوڈ 1962 میں اپنایا گیا تھا اور 1 جنوری 1965 کو نافذ کیا گیا تھا[5]۔ پالیسی اور قانون سازی میں صنفی مساوات کی ایک دیرینہ روایت کے ساتھ ساتھ ایک قائم شدہ حقوق نسواں کی تحریک نے کئی قوانین میں تبدیلیاں اور ترامیم کی جس سے عصمت دری کی تعریف میں بہت زیادہ تبدیلی واقع ہوئی[6][7]۔ مثال کے طور پر، 1965 میں سویڈن دنیا کے پہلے ممالک میں سے ایک تھا جس نے ازدواجی عصمت دری کو  بھی جرم قرار دیا تھا۔ ہم جنس پرست اعمال اور صنفی غیر جانبداری کو سب سے پہلے 1984 میں متعارف کرایا گیا تھا[8] اور کسی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنا  جب وہ بے ہوش ہو (مثلاً نشہ یا نیند کی وجہ سے) 2005 میں عصمت دری کی تعریف میں شامل کیا گیا[9]۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "6 kap. 1 § Brottsbalk (1962:700)"۔ Lagen.nu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-10
  2. Anna Larsdotter (3 Feb 2003). "Brottsoffer i skymundan" (بزبان سویڈش). Populär Historia. Retrieved 2015-03-29.
  3. Jenny Nordlander (10 Jun 2010). "Fler brott bedöms som våldtäkt". Dagens Nyheter (بزبان سویڈش). Retrieved 2014-05-14.
  4. "Sweden approves new law recognising sex without consent as rape"۔ بی بی سی نیوز۔ لندن۔ 24 مئی 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-21
  5. "The Swedish Penal Code" (PDF)۔ Government Offices of Sweden۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-20
  6. Jo Lovett؛ Liz Kelly (2009)۔ "Different systems, similar outcomes?"۔ London Metropolitan University۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-10
  7. "Prop. 2004/05:45" (بزبان سویڈش). The رکسداگ. Retrieved 2015-03-29.
  8. "Chapter 6 of the Swedish Penal Code (unofficial translation)"