سپریا سولے | |
---|---|
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جون 1969ء (56 سال) پونے |
شہریت | ![]() |
جماعت | راشٹروادی کانگریس پارٹی [1] |
والد | شرد پوار |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جے ہند کالج |
پیشہ | سیاست دان [1] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم ![]() |
سپریا سولے (انگریزی: Supriya Sule) (قبل از شادی پوار) ایک بھارتی سیاست دان ہیں جن کا تعلق راشٹروادی کانگریس پارٹی سے ہے۔ وہ بارامتی سے بھارت کی پندرہویں، سولہویں اور سترہویں لوک سبھاؤں کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ وہ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلٰی شرد پوار کی دختر ہیں۔
2011ء میں وہ مادہ جنین کشی اور مادہ بچہ کشی کے خلاف مہاراشٹر میں ریاست گیر مہم شروع کر چکی ہیں۔[5] انھیں آل لیڈیز لیگ نامی تنظیم کی جانب سے ممبئی کی دہے کی کامیاب ترین خواتین کا اعزاز (Mumbai Women of the Decade Achievers Award) دیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی سماجی خدمات کی وجہ سے دیا گیا ہے۔[6]
ایک موقع پر انھوں نے یہ بھی دعوٰی کیا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں تمام مرد ارکان انھیں طعنہ مارتے ہیں۔[7]