سہالہ

Union Council
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیموفاقی دارالحکومت،اسلام آباد کا پرچم اسلام آباد وفاقی دار الحکومت علاقہ
بلندی457 میل (1,499 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

سہالہ (انگریزی: Sihala) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو اسلام آباد میں واقع ہے۔[1] یہ اسلام آباد کی یونین کونسل نمبر26 ہے نئی حلقہ بندی 2022ء کے مطابق اس میں سہالہ شامل ہیں[2]

تفصیلات

[ترمیم]

سہالہ ضلع اسلام آباد کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جو دار الحکومت اسلام آباد شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔سہالہ کہوٹہ روڈ پر واقع ہے۔یہ جی ٹی روڈ سے تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور مشہور شہر روات سے تقریباً سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اسلام آباد ہائی وے بالکل سہالہ کے پاس سے گزرتی ہے اور اس کا نزدیک ترین مقام کاک پل ہے جو سہالہ سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوںکی طرف جانے والی کچھ گاڑیاں سہالہ سے ہوکر گزرتی ہیں۔دریائے سواں اور دریائے لنگ بالکل سہالہ کے پاس سے گزرتے ہیں۔سہالہ پھاٹک جو اپنی طویل دورانیے کی بندش کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے یہاں پر پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں۔ پنجاب پولیس کالج سہالہ افسروں اور جوانوں کی تربیت و ٹریننگ کا ادارہ ہے جو بہت ہی مشہور و معروف ہے۔سہالہ کے گرد و نواح میں مختلف آبادیاں آباد ہیں جن میں گاگڑی، بھنڈر، دھمیال، جنڈالہ، ہردوگہر، ڈھوک نورجہاں وغیرہ شامل ہیں۔سہالہ میں چوہدری برادری اور مرزا برادری بڑی برادریاں ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sihala"
  2. روزنامہ جنگ 27 اگست 2022ٰء