ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | سیا سوروپ گوکھلے |
پیدائش | ممبئی، بھارت | 15 اگست 2005
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز |
حیثیت | آل راؤنڈر |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
پہلا ٹی20 (کیپ 25) | 20 مارچ 2022 بمقابلہ قطر |
آخری ٹی20 | 9 اکتوبر 2022 بمقابلہ پاکستان |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 17 جولائی 2023ء |
سیا سوروپ گوکھلے (پیدائش 15 اگست 2005ء) ایک ہندوستانی نژاد کرکٹ کھلاڑی ہے جو متحدہ عرب امارات کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہے۔
مارچ 2022ء میں گوکھلے کو 2022ءجی سی سی ویمنز گلف کپ کے لیے یو اے ای کے خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈز میں شامل کیا گیا جو مسقط ، عمان میں منعقد ہوا۔ [1] 20 مارچ 2022ء کو اس نے اپنا خواتین ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو قطر کے خلاف جی سی سیویمنز گلف کپ میں کیا۔ [2] گوکھلے نے یو اے ای-ہانگ کانگ دو طرفہ سیریز میں اپنے 4 اوور کے اسپیل میں 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا۔ [3]