سید محمد شاہ نورانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1951ء (عمر 72–73 سال) خپلو |
شہریت | پاکستان |
درستی - ترمیم |
سید محمد شاہ نورانی (پیدائش:1951ء) صوفیہ امامیہ نوربخشہ فرقے کے پیر ہیں۔ آپ کے والد محترم سید عون علی عون المومنین بھی پیر تھے۔ آپ نے تعلیم آپ کے سسر اور نوربخشی دنیا کے مشہور عالم و مفتی سید علی شاہ [گلشن کبیر] سے حاصل کی۔ جناب سید محمد شاہ نورانی اتحاد بین المسلمین کے داعی اور سرگرم مذہبی قائد ہیں آپ کے چاہنے والے اور پیروکاران کی تعداد نہ صرف بلتستان بلکہ پاکستان کے تمام شہروں کے علاوہ ہندوستان کارگل ،لداخی ،بغدانگ وغیرہ میں بھی لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں ۔