پروفیسر، ڈاکٹر، مولانا | |
---|---|
سید کفیل احمد قاسمی | |
سید کفیل احمد قاسمی
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جیرام پور، محلہ کود، سونگڑہ، ضلع کٹک، بھارت |
25 دسمبر 1951
شہریت | بھارت |
قومیت | ہندوستانی |
عملی زندگی | |
تعليم | فضیلت ایم اے ایم فل پی ایچ ڈی |
مادر علمی | جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم، سونگڑہ دار العلوم دیوبند جامعہ ملیہ اسلامیہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی |
پیشہ | پروفیسر، مقالہ نگار، مصنف، مترجم، استاد |
پیشہ ورانہ زبان | عربی، اردو |
دور فعالیت | 1976ء تاحال |
کارہائے نمایاں | المَقريزي: حياته، بيئته، آثاره (عربی) اسواق عرب کا مختصر تعارف کتاب المقفی الکبیر جلد چہارم (تحقیق) |
اعزازات | |
|
|
درستی - ترمیم |
سید کفیل احمد قاسمی (پیدائش: 25 دسمبر 1951ء) ایک ہندوستانی عالم و فاضل اور عربی و اردو انشا کی دنیا میں معروف ادیب ہیں۔ نیز تقریباً نصف صدی سے عربی زبان و ادب کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں اور پینتالیس سال تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں مختلف حیثیتوں سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سید کفیل احمد قاسمی دستاویزات کے مطابق 25 دسمبر 1951ء کو قصبۂ سادات سونگڑہ، ضلع کٹک، اڑیسہ (موجودہ نام: اڈیشا) کے جیرام پور، محلہ کود میں سید صالح کے یہاں پیدا ہوئے۔[1][2]
ان کی ابتدائی تعلیم گھر میں، پھر عربی چہارم تک اڈیشا کی ام المدارس ”مدرسہ عربیہ اسلامیہ“ (موجودہ نام: جامعہ اسلامیہ مرکز العلوم، سونگڑہ) میں ہوئی۔[1] وہاں پر ان کے عربی و فارسی کے اساتذہ میں محمد اسماعیل کٹکی، عبد القدوس کٹکی، عبد الغفار (دھرم شالہ والے)، محمد عرفان دھام نگری، محمد اسحاق کٹکی، محمود الحسن کٹکی، عبد الحفیظ کٹکی، رفیق الدین کٹکی، محمد اسماعیل پٹنوی اور محمد یحیی مونگیری شامل تھے۔ نیز قرات کے اساتذہ میں بیگو سرائے کے قاری جمیل الرحمن، عبد العزیز بہاری اور پوری کے قاری عبد الشکور تھے۔[2]
سونگڑہ کے بعد انھوں نے 1962ء میں درجات متوسطہ اور اعلیٰ تعلیم کے لیے دار العلوم دیوبند کا رخ کیا، امتحان داخلہ کے بعد شرح وقایہ، مختصر المعانی اور قطبی وغیرہ معیار کی جماعت میں ان کا داخلہ ہو گیا اور 1385ھ مطابق 1965ء میں وہ دورۂ حدیث پڑھ کر فارغ التحصیل ہوئے۔[1][2]
ان کے اساتذۂ دار العلوم دیوبند میں بشیر احمد خان بلند شہری، محمد ابراہیم بلیاوی، محمد طیب قاسمی، سید فخر الدین احمد مرادآبادی، فخر الحسن مرادآبادی، اسلام الحق اعظمی، اختر حسین دیوبندی، شریف حسن دیوبندی، معراج الحق دیوبندی، نصیر احمد خان بلند شہری، عبد الاحد دیوبندی، انظر شاہ کشمیری، خورشید عالم دیوبندی، قمر الدین احمد گورکھپوری اور وحید الزماں کیرانوی شامل ہیں۔[2]
ان کے شرکائے دورۂ حدیث میں محمد عثمان منصور پوری اور محمد ولی رحمانی جیسے مشاہیر شامل تھے۔[2]
مدرسے کی تعلیم کے بعد انھوں نے عصری تعلیم کی طرف توجہ کی اور 1966ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں داخلہ لے کر 1968ء میں وہاں سے فرسٹ ڈویژن اور درجۂ دوم کے ساتھ ہائر سیکنڈری کا امتحان پاس کیا۔ وہاں پر ان کے اساتذۂ عربی میں عبد الحلیم ندوی اور محمد اجتبا ندوی شامل تھے۔[3][2]
1968ء کو وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بی اے کے سالِ اول میں داخل ہوئے اور 1971ء میں فرسٹ ڈویژن اور درجۂ اول کے ساتھ مشترکہ طور پر عربی و انگریزی میں بی اے (آنرس) کا امتحان پاس کیا، مضامین میں عربی آنرس کے ساتھ انگریزی زبان و ادب اور تاریخ بھی شامل تھا۔[3] وہاں پر سعید احمد اکبر آبادی ان کے دینیات کے استاذ تھے، تاریخ میں انھوں نے عرفان حبیب سے ”موڈرن انڈیا“ کا ایک پرچہ پڑھا، نیز وہاں پر ان کے عربی کے اساتذہ میں مختار الدین احمد (سابق صدر شعبۂ عربی و شاگردِ خاص عبد العزیز میمن)، غلام مصطفی، ریاض الرحمن شیروانی، محمد مہدی انصاری اور حامد علی خاں بطور خاص قابل ذکر ہیں۔[2]
1973ء میں وہیں سے عربی میں فرسٹ ڈویژن اور درجۂ اول کے ساتھ ایم اے کا امتحان پاس کیا، وہیں سے عربی میں 1976ء میں ایم فِل کیا اور 1986ء میں مختار الدین احمد کے زیر نگرانی؛ تقی الدین المقریزی (متوفی: 845ھ مطابق 1442ء) کے عربی مخطوطہ ”کتاب المقفی الکبیر“ پر عربی میں مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔[3][2][4]
15 دسمبر 1975ء تا 15 فروری 1976ء وہ بنارس ہندو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر رہے، 16 اگست 1976ء میں بہ حیثیت اسسٹنٹ پروفیسر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ عربی میں ان کا تقرر ہوا، 10 اپریل 1988ء کو اسی شعبے میں ایسوسی ایٹ پروفیسر بنائے گئے، پھر 19 دسمبر 1997ء تا 25 دسمبر 2016ء اسی شعبے میں بہ حیثیت پروفیسر تدریسی خدمات انجام دیں۔ نیز انھوں نے تین بار شعبۂ عربی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں: پہلی بار 1999 تا 2000ء؛ دوسری مرتبہ 2003 تا 2006ء اور تیسری دفعہ 2011 تا 2014ء۔ اسی طرح 10 جولائی 2014ء سے 9 جولائی 2016ء تک انھوں نے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور بالآخر 24 دسمبر 2016ء کو ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔ اس درمیان وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کے مختصر مدت کے لیے رخصت پر کہیں جانے کے موقع سے تین بار انھوں نے بطور وائس چانسلر بھی خدمات انجام دیں۔[2][5][6][7][8]
14 جنوری 2014ء کو راشٹر پتی بھون، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں تیرھویں صدر جمہوریہ ہند؛ پرنب مکھرجی نے انھیں عربی زبان و ادب پر ان کی خدمات کے لیے ”صدارتی اعزازی سند بابت 2012ء“ [President's Certificate of Honour] سے نوازا۔[9][10][11][12][13][14]
2017ء میں انھیں ”آل انڈیا ایسوسی ایشن آف عربک ٹیچرز اینڈ اسکالرز“ کی طرف سے ”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔[2]
2011ء میں ”ریاض بین اقوامی کتابی میلے“ میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے، اسی طرح نومبر 2005ء میں کراچی میں ”شیخ زاید اسلامک سنٹر“ میں انھیں ان کی خدمات کے اعتراف میں ہدیۂ تبریک پیش کیا گیا تھا۔[2]
ان کے زیر نگرانی پی ایچ ڈی، ڈی لٹ وغیرہ کرنے والے طلبہ میں 10 ایم فِل اور 18 پی ایچ ڈی کرنے والے بھی شامل ہیں۔[2]
تقریباً سترہ یورنیورسٹیوں میں ایک ماہر (export) یا ممتحن (examiner) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نیز دسیوں اکزامنیشن بورڈ کے ماہر کمیٹی ممبر یا یونین یا اسٹیٹ پبلک سروس کمیشنوں کے ایگزامینر رہ چکے ہیں۔ تقریباً دسیوں اداروں یا مجلسوں کے رکن ہیں اور دسیوں رسالوں کی مجلس ادارت کے رکن ہیں یا رہ چکے ہیں۔[2]
اے ایم یو، علی گڑھ میں شعبہ عربی کے چیئرمین، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، یو جی سی اسکیموں کے کوآرڈینیٹر، غیر ملکی کے داخلے کے لیے کوآرڈینیٹر، پرووسٹ، اسسٹنٹ، پراکٹر، اسسٹنٹ، ڈین ویلفیئر اسٹوڈنٹ، مختلف ہاسٹلوں میں وارڈن، اے ایم یو علی گڑھ سوئمنگ کلب کے صدر اور مجلس تعلیمی و مجلس شوریٰ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔[2]
ان کے علاوہ ان کے زیر نگرانی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن آف انڈیا کے ڈی ایس اے (DSA) اور سی اے ایس (CAS) اسکیموں کے تحت آٹھ منصوبوں پر کام ہوا ہے؛ اسی طرح دسیوں سیمیناروں کی انھوں نے کنوینر، کوآرڈینیٹر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے نگرانی کی ہے۔[2]
ان کے تلامذہ میں سے بعض مشاہیر کے نام درج ذیل ہیں:[2]
نام | تعارف | حوالہ |
---|---|---|
مسعود انور علوی | سابق صدر شعبۂ عربی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی | |
محمد صلاح الدین عمری | سابق صدر شعبۂ عربی و ڈین فیکلٹی آف آرٹس اے ایم یو | |
محمد سمیع اختر | سابق صدر شعبۂ عربی اے ایم یو | |
محمد ثناء اللہ ندوی | بلادِ عربیہ میں ”علامہ ہندی“ کے نام سے معروف، نیز اے ایم یو میں شعبۂ عربی کے موجودہ صدر | |
تسنیم کوثر | شعبۂ عربی اے ایم یو | |
عبد الجبار | ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبۂ عربی اے ایم یو | |
عبد الماجد کشمیری | سابق صدر شعبۂ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی | |
سید حسنین اختر | موجودہ صدر شعبۂ عربی، دہلی یونیورسٹی | |
سید علیم اشرف جائسی | موجودہ صدر شعبۂ عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد | |
محی الدین آزاد | صدر شعبۂ عربی شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ | |
جمشید احمد ندوی | صدر شعبۂ عربی، ممبئی یونیورسٹی، ممبئی | |
قمر اقبال | ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبۂ عربی لکھنؤ یونیورسٹی، لکھنؤ | |
محمد طارق ظلی | اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ عربی لکھنؤ یونیورسٹی | |
محمد عز الدین | اسسٹنٹ پروفیسر کاسرگوڈ، کیرالا | |
عبد الحق حقانی القاسمی | اردو کے معروف ادیب و تنقید نگار | |
ذبیح اللہ تسنیم | مقیم حال ابھا، مملکت سعودی عربیہ | |
محمد انس | مقیم حال سڈنی، آسٹریلیا | |
زرنگار | اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ عربی جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی | |
محمد اجمل | اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ عربی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، نئی دہلی |
وہ عربی و اردو؛ دونوں ہی زبانوں کے معروف نثر نگار ہیں۔ عربی و اردو کے متعدد و مقتدر قومی و بین اقوامی رسائل و جرائد میں ان کے پچاس مقالے شائع ہو چکے ہیں، ان کے اردو مضامین میں ”فلسطینی مزاحمتی شاعری“ (مطبوعہ: فکر و نظر علی گڑھ، ج: 45، ش: 4، دسمبر 2008ء)، ”ہندوستان سے متعلق البیرونی اور ابن بطوطہ کے تاثرات کا موازنہ“ (مطبوعہ: فکر و نظر علی گڑھ، ج: 46، ش: 4، دسمبر 2009ء)، ”اڈیا زبان و ادب پر عربی اور فارسی کے اثرات“ (مطبوعہ: فروغ ادب، اپریل تا جون 2013ء) اور ”اسلامی مملکت میں ڈاک کا نظام“ جیسے مضامین قابل ذکر ہیں۔[3]
نیز 2003 سے 2006ء کے دوران وہ شعبہ عربی، اے ایم یو سے نکلنے والے عربی جریدہ ”المجمع العلمی الہندی“ کے تین شماروں کی ادارت بھی کر چکے ہیں اور اس میں شائع متعدد عربی مضامین زیور طبع سے بھی آراستہ ہوئے۔[2]
ان کی تصانیف میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:[3][2]
{{حوالہ رسالہ}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام (link)
{{حوالہ رسالہ}}
: تحقق من التاريخ في: |date=
(help) and |publisher=
میں 37 کی جگہ line feed character (help)
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في: |access-date=
(help)
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في: |access-date=
و|date=
(معاونت)
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في: |access-date=
and |date=
(help)