2017 میں سینٹ لارنس گراؤنڈ میں کینٹ بمقابلہ گلوسٹر شائر | |||
میدان کی معلومات | |||
---|---|---|---|
مقام | کینٹربری، کینٹ | ||
جغرافیائی متناسق نظام | 51°16′01″N 1°05′28″E / 51.267°N 1.091°E | ||
تاسیس | 1847 | ||
گنجائش | 6,000[1] | ||
ملکیت | کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب | ||
اینڈ نیم | |||
پویلین اینڈ نیکنگٹن روڈ اینڈ | |||
بین الاقوامی معلومات | |||
پہلا ایک روزہ | 18 مئی 1999: انگلینڈ بمقابلہ کینیا | ||
آخری ایک روزہ | 30 جون 2005: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلادیش | ||
پہلا خواتین ٹیسٹ | 16–18 جون 1979: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز | ||
آخری خواتین ٹیسٹ | 11-14 اگست 2015: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا | ||
پہلا خواتین ایک روزہ | 1 اگست 1976: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا | ||
آخری خواتین ایک روزہ | 7 جولائی 2019: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا | ||
واحد خواتین ٹی20 | 26 جون 2012: انگلینڈ بمقابلہ بھارت | ||
ٹیم کی معلومات | |||
| |||
بمطابق 28 مارچ 2020 ماخذ: http://www.espncricinfo.com/england/content/ground/56869.html CricInfo |
سینٹ لارنس گراؤنڈ کینٹربری ، کینٹ میں ایک کرکٹ گراؤنڈ ہے۔ یہ کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کا ہوم گراؤنڈ ہے اور 2013ء سے تجارتی کفالت کی وجہ سے اسپاٹ فائر گراؤنڈ، سینٹ لارنس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ان قدیم ترین میدانوں میں سے ایک ہے جس پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جاتی ہے، جو 1847 سے زیر استعمال ہے اور یہ دنیا کا سب سے قدیم کرکٹ میلہ کینٹربری کرکٹ ویک کا مقام ہے۔ یہ ان دو میدانوں میں سے ایک ہے جو فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے باقاعدگی سے استعمال ہوتے ہیں جن کی باؤنڈری کے اندر سینٹ لارنس لائم نامی درخت لگا ہوا ہے۔
2000ء میں گراؤنڈ میں گنجائش بڑھا کر 15,000 کر دی گئی اور وہاں چار ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں، ایک ایک 1999ء میں ( 1999 ءکرکٹ ورلڈ کپ کا حصہ)، 2000ء 2003ء اور 2005ء۔ یہ گراؤنڈ پہلے ڈے/نائٹ کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کا مقام تھا، جو ستمبر 2011 میں بطور ٹرائل کھیلا گیا تھا۔