شاردا مکھرجی | |
---|---|
مناصب | |
رکن لوک سبھا | |
رکنیت مدت 1 اپریل 1962 – مارچ 1967 |
|
منتخب در | بھارت کے عام انتخابات، 1962ء |
حلقہ انتخاب | رتناگیری لوک سبھا حلقہ |
پارلیمانی مدت | تیسری لوک سبھا |
رکن لوک سبھا | |
رکنیت مدت مارچ 1967 – مارچ 1971 |
|
منتخب در | بھارت کے عام انتخابات، 1967ء |
حلقہ انتخاب | رتناگیری لوک سبھا حلقہ |
پارلیمانی مدت | چوتھی لوک سبھا |
آندھرا پردیش گورنر | |
برسر عہدہ 5 مئی 1977 – 15 اگست 1978 |
|
گورنر گجرات | |
برسر عہدہ 14 اگست 1978 – 5 اگست 1983 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 فروری 1919ء ممبئی |
تاریخ وفات | 6 جولائی 2007ء (88 سال) |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | الفنسٹن کالج |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
شاردا مکھرجی (1919ء–2007ء ) ایک بھارتی سوشلائٹ اور سیاست دان تھیں جو 1960ء کی دہائی میں لوک سبھا کی رکن تھیں اور بعد میں آندھرا پردیش اور گجرات کی ریاستوں کی گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
شاردا 24 فروری 1919ء کو ایک مہاراشٹری خاندان میں شاردا پنڈت کے نا م سے پیدا ہوئیں۔ ان کے چچا رنجیت ایس پنڈت کی شادی بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت سے ہوئی تھی۔ ان کی والدہ سرسوتی بائی پنڈت کی بہن شہرت یافتہ اداکارہ اور فلمی شخصیت درگا کھوٹے تھیں۔ ان کی ملاقات1937ء میں ممبئی میں سبروتو مکھرجی سے ہوئی، جو بعد میں ایئر چیف مارشل بنے۔ ان کی شادی 1939ء میں ہوئی اور ان کا ایک بیٹا تھا۔ 1960ء میں اپنے شوہر کی بے وقت موت کے بعد انھوں نے سیاست میں قدم رکھا۔ وہ کانگریس پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مہاراشٹر کے رتناگیری (لوک سبھا حلقہ) سے 1962ء سے 1971ء تک تیسری اور چوتھی لوک سبھا کی رکن تھیں۔ [1]
سرکاری عہدہ | ||
---|---|---|
ماقبل | Governor of Andhra Pradesh 1977 – 1978 |
مابعد |