شومری جنگلی حیات کا محفوظ علاقہ

شومری جنگلی حیات کا محفوظ علاقہ
شومری جنگلی حیات کا محفوظ علاقے میں لمبے نرسل۔
مقاماردن
قریب ترین شہرالازرق
رقبہ22 کلومیٹر2 (240,000,000 فٹ مربع)

شومری جنگلی حیات کا محفوظ علاقہ اردن کا ایک قدرتی محفوظ علاقہ ہے جو ازرق قصبے کے قریب دار الحکومت، عمان سے تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) کے مشرق میں واقع ہے۔

یہ ایک علاقائی طور پر اہم محفوظ علاقہ ہے، جسے سنہ 1975ء میں رائل سوسائٹی فار دی کنزرویشن آف نیچر نے خطرے سے دوچار یا مقامی طور پر معدوم جنگلی حیات کی افزائش کے مرکز کے طور پر بنایا تھا۔ 22 مربع کلومیٹر (8.5 مربع میل) رقبے پر مشتمل یہ محفوظ علاقہ مشرق وسطی میں جانوروں کی کچھ انتہائی خطرے سے دوچار انواع کے لیے ایک فروغ پزیر محفوظ ماحول ہے۔ کچھ انواع میں عربی ہرن، صومالی شتر مرغ، فارسی اونجر ( ایران سے آنے والا ایک ایشیائی جنگلی گدھا) اور غزال شامل ہیں۔ [1]


حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Shaumari Wildlife Reserve"۔ Jordan Tourism Board۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ