شویفات

شویفات (عربی میں شويفات ،فرانسیسی اور انگریزی میں Choueifat) لبنان کا ایک شہر ہے جو بیروت کے جنوب میں بیروت کے ہوئی اڈا سے کافی قریب ہے۔ ادھر دروز اور مسیحی لوگوں کی آبادی مسلمانوں سے زیادہ تھی مگر اب بیروت چھوڑ کر ادھر بسنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے صحیح اعداد و شمار اب دستیاب نہیں۔ مشہور شویفات بین الاقوامی اسکول اسی شہر کے نام پر ہے۔