شیلومیت ملکہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عبرانی میں: שלומית מלכה) |
پیدائش | 23 دسمبر 1993ء (32 سال)[1] رحوووت |
رہائش | نیویارک |
شہریت | اسرائیل |
آنکھوں کا رنگ | نیلا-سبز |
قد | 175 سنٹی میٹر |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماڈل [2]، ٹیلی ویژن میزبان |
پیشہ ورانہ زبان | عبرانی ، روسی ، جدید عبرانی |
درستی - ترمیم |
شیلومیت ملکہ لوی[3] (عبرانی: שלומית מלכה-לו) اسرائِیل کے شہر تل ابیب سے تعلق رکھنے والی ایک فیشن ماڈل ہے جو 23 دسمبر 1993ء کو پیدا ہوئی۔
اس نے بے شمار بین الاقوامی مصنوعات کی اشتہاری مہموں میں حصہ لیا جن میں قابل ذکر لورئیل (L'Oreal)، ارمانی (Armani)، رالف لاورین، (Ralph Lauren) میبیلین (Maybelline)، لینکوم (Lancome)، چینل (Chanel)، شوارزکوف (Schwarzkopf)، برشکا (Bershka)، بیبی (Bebe) اور ملر یوگرٹ (Müller Yogurt.) وغیرہ ہیں۔[4]
سنہ 2015ء میں وہ اطالوی لنجریز کمپنی انتیمیسیمی کی مہم میں ایرینا شاک، باربرا پالوین، بار رافیل اور انا بیٹرز بیروس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وہ چہرہ حسن برائے انتیمیسیمی قرار پائی۔ ایک اہم ماڈل کی حیثیت سے اس کے معاہدہ کی 2016ء اور پھر 2017ء میں تجدید کی گئی۔
شیلومیت ملکہ ایک اسرائیلی خاندان کے ہاں اسرائیل کے شہر تل ابیب میں پیدا ہوئی۔[5] اس کا والد مراکشی یہودی اور والدہ روسی یہودی وراثتی پس منظر کے حامل ہیں۔[6] اس کا باپ ایک قانون دان تھا اور اس کی ماں تعلقات عامہ کی مینجر اور اسرائیلی وزیر اعظم کی مشیر تھی۔[7][8] بچپن میں شیلومیت ملکہ فوجی اور بیطار بننے کے خواب دیکھا کرتی تھی۔[8]
اسرائیلی فوج میں ملازمت کے پہلے سال کے دوران میں جب وہ خصوصی دستے میں خدمات انجام دے رہی تھی تو ایک ماڈلنگ ایجنٹ نے اس کی تصاویر فیس بک پر دیکھ کر اسے اس طرف راغب کیا۔[9] اس نے بمشکل تمام یہ کام کرنے کی اجازت حاصل کی۔[10] اور ارمانی، رالف لورین، لورئیل اور شوارزکوف جیسی کمنیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل کیا۔[9]
مئی 2017ء میں اس نے اسرائیلی اداکار یہودا لوی سے شادی کر لی۔[11]