شیورول کا نمک (تانبہ (I,II) سلفائٹ ڈائی ہائیڈریٹ، Cu 2 SO 3 •CuSO 3 •2H 2 O یا Cu 3 (SO 3 ) 2 •2H 2 O)، ایک تانبے کا نمک ہے جسے پہلی بار ایک فرانسیسی کیمیا دان مائیکل یوجین شیورول نے سنہ 1812ء میں تیار کیا۔ اس کی غیر معمولی خاصیت یہ ہے کہ اس میں تانبہ اپنی دونوں عام آکسیڈیشن حالتوں میں پایا جاتا ہے، جس سے یہ ایک مخلوط ویلنس کمپلیکس بنتا ہے۔ یہ پانی میں حل نہیں ہوتا اور ہوا میں مستحکم stable رہتا ہے۔ روگوسکی نمک، شیورول کے نمک اور دھاتی تانبے کا مرکب ہے۔