| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 14 اکتوبر 1832ء [1] بریلی |
|||
وفات | 26 مئی 1890ء (58 سال)[1] ریاست بھوپال |
|||
شہریت | برطانوی ہند | |||
زوجہ | سلطان شاہ جہاں بیگم (8 مئی 1871–26 مئی 1890) | |||
عملی زندگی | ||||
استاد | حسین بن محسن الانصاری ال یمنی | |||
پیشہ | محدث ، مفسر قرآن ، وزیر | |||
شعبۂ عمل | علم حدیث ، تفسیر قرآن | |||
درستی - ترمیم |
نواب صدیق حسن خان قنوجی بھوپالی ہندوستان میں ایک علمی شخصیت
نواب صدیق حسن خان 19 جمادی الاولیٰ 1248ھ مطابق 1823ء کو بانس بریلی میں پیدا ہوئے،
1-مسك الختام شرح بلوغ المرام (فارسي) لابن حجر العسقلانی یہ حافظ ابن حجر کی معرکتہ الآراء کتاب بلوغ المرام من ادلہ الاحکام کی شرح ہے ـ
2- فتح العلام، شرح بلوغ المرام لابن حجر العسقلاني یہ شرح عربی میں لکھی ـ جو چار جلدوں میں ہے اور علامہ محمد الیینی کی البدر التمام کا اختصار ہے
3- السراج الوهاج علامہ المنذری نے صحیح مسلم کی تلخیص لکھی ہے ـ
4- عون الباري بحل أدلة البخاري علامہ ابو العباس احمد بن عبد اللطیف الشرجی الزبیدی المتوفی 896 ھ نے التجريد الصرح الجماع الصحیح لکھی اسی " التجريد کی شرح عون الباری کے نام سے تصنیف کی
5- الحرز المكنون من لفظ المعصوم المأمون ( في الحديث) (عربی) اقسام کتب حدیث میں ایک نوع اربعون ہے 6- أربعون حديثًا في فضائل الحج والعمرة (عربی ) موضوع نام سے ظاہر ہے ـ یعنی حج و عمرہ کی چالیس احادیث اس مجموعہ میں نقل کی ہیں ـ 7- تميمة الصبي في ترجمة الأربعين من أحاديث النبي - صلى اللہ عليہ و سلم(اردو ) 8- خير القرين ترجمة اربعين ـ
9- الوض البسام من ترجمة بلوغ المرام
10- الادراك في تخريج احاديث الاشراك 11- توفيق الباري لترجمة الادب المفرد للبخاري امام بخاری کی آداب اسلام کے سلسلہ میں مشہور کتاب الادب المفرد کا اردو ترجمہ ہے 12- بغية القارئ في ثلاثيات البخاري الجامع الصحیح للامام البکاری کی وہ روایات جو تین واسطوں سے مروی ہیں ـ ان کی شرح ہے ـ
13 ـ نذال الابرار بالعلم المآثور من الادعية و الاذكار (عربی ) اس کتاب میں انھوں ادعیہ مآژور کو جمع کر دیا ہے 14- تقوية الايقان بشرح حلاوة الايمان ( اردو ) صحیحیں کی مشہور حدیث ثلاث من کن فیہ وجد بھن حلاوہ الایمان الخ کی اردو شرح ہے
15 ـ بقنطة اولى الاعتبار فيما ورد من ذكر اهل النار (عربی ) جہنم اور اہل حہنم سے متعلقہ احدیث کو اس مجموعہ میں جمع کیا گیا ہے ـ
16 ـ فتح المغيث بفقہ الحديث (اردو) فقہ السنہ پر مشتمل یہ رسالہ مطبع اسکندری سے 34 صفحات میں شائع ہو چکا ہے ـ 17- منهج الوصول الى اصطلاح حديث الرسول (فارسی ) ـ اصول حدیث کے متعلق یہ رسالہ 234 صفحات پر مشتمل ہے ـ
18 ـ الرحمہ المهداة الى من يزيد زيادة العلم على حديث مشكوة ـ مشکواتہ میں مصنف نے ہر باب کے تحت تین فیصلوں میں احادیث جمع کی ہیں ـ نواب صاحب نے اسی باب کی مزید احادیث کو الرحمہ المہداہ ک نام سے جمع کیا ہے ـ جسے مشکواتہ کے تمام ابواب کے فصل رابع کہنا چاہے ـ
19- الحطة تذكرہ للصحاح الستة (عربی ) ـ صحاح ستہ کے مصنفین اور ان کی تصانیف کے متعلق معلومات افزا کتاب ہے ــ
20- اتخاف النبلا باحياء مآثر المحدثين الفقهاء (فارسی ) ـ ائمہ فقہا ء محدثین کے تذکرہ و خدمات پر مشتمل ہے
21- التاج المكلل من جواهر مآثر الطراز الآخر(عربی) ـ محدثین و فقہا کے تراجم پر مشتمل ہے ـ
22- الغنیہ ببشارة اھل الجنیہ (عربی) المطبعہ المنیریہ ببولاق
23- كشف الكرية عن اهل الغربة مشہور حدیث بدأ الإسلام غريبا وسيعود غريبا كما بدأ فطوبى للغرباء کی شرح ہے ـ جو 150 صفحات میں
24ـ " زيادة الايمان باعمال الجنان اس رسالہ میں ان احادیث کو جمع کیا گیا ہے جو اذکار زمانی و مکانی ہر مشتمل ہیں ـیہ رسالہ 150 صفحات پر مشتمل ہے
25- حسن الاسوة بما ثبت من اللہ و رسولہ في النسوة عورتوں سے معتقلہ تقریباً تمام مسائل جو کتاب و سنت میں مروی ہیں ـ نواب صاحب نے اس رسالہ میں انھیں جمع کر دیا ہے ـ جو قابل مطالعہ ہے ـ 26 ـ ضوء الشمس من شرح حديث بنى الاسلام على خمس صحیحین میں حضرت عبد اللہ بن عمررؓ کی مشہور حدیث بنی الاسلام علی خمس الخ؛ کی شرح ہے
27 ـ بلوغ المسئول من اقضية الرسول یہ دراصل اعلام الموقعین ص 273 جلد 2 میں وارد روایات و واقعات ہیں جن میں آنحضرت ﷺ کے فیصلوں کا بیان ہے ـ ایک جگہ جمع کر کے شائع کر دیے گئے ہیں جو 71 صفحات میں ہیں ـ
28ـ مكارم الاخلاق ترجمة رياض الصالحين علامہ نووی رحمہ اللہ کی مشہور کتاب ریاض الصالحین کا اردو ترجمہ ہے[2]
نواب صدیق حسن خان کی وفات29 جمادى الآخر1307ھ /1890کو ہوئی