طارق بشیر چیمہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس | |||||||
آغاز منصب 6 ستمبر 2018ء | |||||||
وزیرِ ریاستی و سرحدی امور | |||||||
مدت منصب 20 اگست 2018ء – 6 ستمبر 2018ء | |||||||
| |||||||
رکن قومی اسمبلی پاکستان | |||||||
آغاز منصب 13 اگست 2018ء | |||||||
مدت منصب 1 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |||||||
پنجاب صوبائی وزیر برائے خوراک و زراعت | |||||||
مدت منصب 1993ء – 1996 | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 11 نومبر 1958ء (67 سال) | ||||||
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی (1980–2002) پاکستان مسلم لیگ ق (2002–) |
||||||
بہن/بھائی | |||||||
رشتے دار | طاہر بشیر چیمہ (بھائی) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ پنجاب صادق پبلک اسکول |
||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
چوہدری طارق بشیر چیمہ ایک پاکستانی سیاست دان جو قومی اسمبلی پاکستان کے رکن ہیں۔ وہ 6 ستمبر 2018ء سے پاکستان کے وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ہیں۔[1] اس سے قبل وہ مختصر مدت تک (اگست 2018ء سے ستمبر 2018ء)وزیرِ ریاستی و سرحدی امور رہے۔[2] چوہدری طارق بشیر چیمہ اس سے قبل جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں ضلع ناظم بہاولپور کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
انھوں نے پاکستان عام انتخابات، 2013ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔187 (NA-187 (Bahawalpur-V))میں پاکستان مسلم لیگ (ق) سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کے عام انتخابات ، 2018ء میں پنجاب بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سعود مجید کو ہرا کر دوسری مرتبہ قومی اسمبلی کے ارکان منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر برائے ہوسنگ کا حلف اٹھایا۔ [3]