طریف خالدی
Tarif Khalidi | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 جنوری 1938 یروشلم, انتداب فلسطین |
رہائش | بیروت, لبنان |
قومیت | فلسطینی |
والدہ | عنبرہ سلام خالدی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی کالج، اوکسفرڈاوریونیورسٹی آف شکاگو |
پیشہ | اسلامی تاریخ اور عربی علوم کے اسکالر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [1] |
ملازمت | امریکن یونیورسٹی بیروت ، جامعہ کیمبرج |
وجہ شہرت | قرآن, اور دیگر اسلامی اسکالرشپ |
درستی - ترمیم ![]() |
طریف خالدی (ولادت: 24 جنوری 1938ء) فلسطینی مورخ ہیں جو اب امریکی یونیورسٹی بیروت میں اسلامی اور عربی علوم میں شیخ زید چیئر کی حیثیت رکھتے ہیں۔[2]
طریف خالدی، احمد سمیع خالدی (1896ء–1951ء) اور عنبرہ سلام خالدی (1897ء–1986ء) کے صاحبزادے اور مورخ ولید خالدی کے بھائی ہیں۔آپ کی بہن کا نام رانڈا الفتل جو ایک فلسطینی-شامی مصنف، ڈرامہ نگار اور سیاسی کارکن ہیں۔ فلسطینی نژاد امریکی مؤرخ رشید خالدی آپ کے چچا زاد بھائی ہیں۔
طریف خالدی کے بیٹے، محمد علی خالدی یارک یونیورسٹی میں فلسفہ پروفیسر ہیں۔ ان کی بیٹی عالیہ خالدی لبنانی امریکی یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں۔ خالدی خاندان گیارھویں صدی سے یروشلم میں مقیم ہے اور ججوں اور اسکالروں کی ایک لمبی لائن کے لیے مشہور ہے۔[3]آپ کے والد سنہ 1925ء سے 1948 تک یروشلم میں گورنمنٹ عرب کالج کے پرنسپل تھے۔ اور آپ کے والد نے انتداب فلسطین کے وقت ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں چکے تھے۔[4] آپ کے والد تعلیمی نظریہ اور فلسطین کی تاریخ کے کئی اہم کاموں کے مصنف تھے۔آپ کی والدہ بیروتی کے ایک مشہور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھیں۔[5] آپ کی والدہ ایک علمبردار ماہر نسواں، کارکن اور مصنفہ تھیں۔[6] آپ کی والدہ نے عربی میں متعدد ادبی کاموں کا ترجمہ بھی کیا، جس میں ہومر کی ایلیڈ اور اوڈیسی شامل ہیں اور 1978ء میں آپ نے اپنی یادیں شائع کیں۔[7] خالدی اور ان کے اہل خانہ کو اپریل 1948ء میں اپنا گھر چھوڑنا پڑا اور بیروت میں پناہ حاصل کرنا پڑا۔[8]
1952ء میں خالدی نے ہارٹ فورڈ کے ہیلی بیری کالج میں تعلیم حاصل کی جہاں وہ کلاسیکی طرف تھے (لاطینی ، یونانی اور قدیم تاریخ)۔ خالدی یونیورسٹی کالج گئے، جہاں پر انہونے نے بی اے کیا 1960ء میں جدید تاریخ (Modern History) میں اور اس کے تین سال بعد ماسٹر کی ڈگری ۔ 1960ء اور 1966ء کے درمیان، وہ بیروت کی امریکی یونیورسٹی میں ثقافتی علوم کے انسٹرکٹر تھے۔
خالدی نے 1970ء میں شکاگو یونیورسٹی سے اسلامیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔[9] اسی سال خالدی محکمہ تاریخ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر امریکی یونیورسٹی بیروت میں واپس آئے۔ انھوں نے 1985ء سے 1986ء تک ایک مختصر رخصتی کے ساتھ لبنانی خانہ جنگی کے ذریعے اے یو بی میں تعلیم دی اور آکسفورڈ کے سینٹ انٹونی کالج میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ (senior research associate) بنے۔ 1996ء میں انھیں سر تھامس ایڈمز کا عربی کا پروفیسر نامزد کیا گیا۔ کنگ کالج کا ساتھی رکن اور ساتھ میں وہاں کے مڈل ایسٹرن اسٹڈیز کے سنٹر (Center of Middle Eastern Studies) کا ڈائریکٹر بھی نامزد کیا گیا۔[10] عرب اور مشرق وسطی کے مطالعے کے مرکز میں شیخ زید چیئر کی حیثیت سے اپنے موجودہ عہدے پر فائز ہونے کے لیے وہ 2002 میں ایک بار پھر امریکی یونیورسٹی بیروت واپس آئے۔[2]
طریف خالدی نے 1900ء سے 1948ء تک فلسطینی ہسٹوریگرافی پر ایک با اثر مقالہ لکھا تھا جس میں انھوں نے یہ استدلال کیا کہ تاریخی تحریر کا بیشتر حصہ عربوں اور فلسطین کی تاریخ کو مرکز بنا ہوا ہے۔ عام طور پر فلسطین نے عرب دنیا میں اس جگہ کو دوبارہ واضح کرنے کی کوشش اور خاص طور پر مصر اور شام سے اس کے تعلقات پر زور دینے کی کوشش میں لکھا گیا۔[11]
(Arabic Historical Thought in the Classical Period)، (کیمبرج: کیمبرج یونیورسٹی پریس ، 1994)۔ ISBN 978-0-521-58938-3 آئی ایس بی این 978-0-521-58938-3
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)