ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | طلحہ طالب |
پیدائش | گوجرانوالہ، پنجاب، پاکستان | 3 اکتوبر 1999
قد | 1.72 میٹر (5 فٹ 8 انچ) |
وزن | 62 کلوگرام (137 پونڈ) |
کھیل | |
ملک | پاکستان |
کھیل | ویٹ لفٹنگ |
ویٹ کلاس | 61 کلوگرام |
ٹیم | قومی ٹیم |
طلحہ طالب (پیدائش 3 اکتوبر 1999ء) ایک پاکستانی ویٹ لفٹر ہے۔ وہ گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔[1][2][3]
وہ 62 کلوگرام زمرے میں پاکستانی قومی چیمپیئن ہے۔ انھوں نے سنیچ میں کھیلوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب انھوں نے پہلی دو کوششوں میں بالترتیب 127 کلو اور 130 کلوگرام کے ساتھ تیسری کوشش میں 132 کلوگرام وزن اٹھایا۔[4]
طالب نے آٹھ سال کی عمر میں پاکستان کے گوجرانوالہ میں تربیت کا آغاز کیا۔ ان کے والد محمد اسلام ناطق پاکستان کے لیے قومی ویٹ لفٹنگ کوچ تھے، جنھوں نے انھیں اس کھیل سے تعارف کرایا۔ انھوں نے قائداعظم پبلک کالج گوجرانوالہ سے میٹرک پاس کیا۔ پھر اس نے گوجرانوالہ کے سپیریئر کالج میں کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔[5]