طیبی اسماعیلیہ اسماعیلی مذہب کی مستعلیہ شاخ کا تنہا موجود فرقہ ہے، دوسرا فرقہ حافظی تھا جو اب ختم ہو چکا ہے۔ طیبی اسماعیلیہ کے پیروکار داؤدی، سلیمانی اور علوی برادریوں میں پائے جاتے ہیں۔ دولت فاطمیہ کے حامی حافظی فرقہ کے وہ افراد جو طیب ابو القاسم کی امامت کے حامی تھے انھوں نے علاحدہ ہو کر طیبی شاخ کی بنیاد رکھی تھی۔
بیسیویں امام ابو علی منصور الآمر باحکام اللہ (متوفی 526ھ بمطابق 1131/1132ء) کی وفات کے بعد ان کے دو سالہ فرزند طیب ابو القاسم (پیدائش: 524ھ) اکیسویں امام بنے۔ چونکہ وہ کار دعوت انجام دینے کے اہل نہیں تھے اس لیے ملکہ اروی صلیحی قائم مقام داعی مطلق کا فریضہ انجام دیتی رہیں۔