عاصمہ خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1969ء (عمر 54–55 سال) کولکاتا [1] |
شہریت | مملکت متحدہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنفہ ، مفسرِ قانون [1]، طباخ [1]، صاحب ریستوران [1] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
شعبۂ عمل | قانون [1]، ریستوران [1] |
درستی - ترمیم |
عاصمہ خان کی پیدائش جولائی 1969 کو ہوئی [2] [3]۔ عاصمہ ایک ہندستانی نژاد برطانوی شیف ہیں۔وہ لندن میں دارجیلینگ ایکپریس کے نام سے نہایت کامیابی کے ساتھ ایک ریستوران چلاتی ہیں۔
عاصمہ خان کی پرورش کلکتہ، ہندوستان میں ہوئی تھی [4]۔ ان کی ایک بڑی بہن اور ایک چھوٹا بھائی ہے [5]۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی پیدائش پر کوئی خاص خوشی کا اظہار نہیں کیا تھا کیونکہ ان کے والدین بڑی بیٹی کے بعد ایک بیٹے کی خواہش مند تھے۔ عاصمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بچپن میں سب بچوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے تھے۔[6]
ان کے والد مغربی اترپردیش کے راجپوت خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ والدہ کا تعلق مغربی بنگال سے ہے، ان کا 1970 اور 1980 کی دہائی میں کیٹرنگ کا کاروبار تھا [7]۔ عاصمہ خان کے مطابق ان کے والد اور دادا ہندوستان میں کارکنوں کو متحد کرنے کے لیے کام کرتے تھے [8]۔
1991 میں شادی کے بعد وہ اپنے کے شوہر کے ساتھ کیمبرج، انگلینڈ چلی گئیں۔ [9]
کیمبرج پہنچنے تک عاصمہ خان بالکل بھی کھانا بنانا نہیں جانتی تھیں بلکہ وہ اکثر کھانوں کے نام گڈ مڈ کر دیا کرتی تھیں۔[10]
انھوں نے پہلی بار اپنی خالہ سے کھانا بنانا سیکھنا شروع کیا جو کیمرج میں رہتی تھیں۔ [11]
اپنی خالہ کے انتقال کے بعد انھوں نے ہندوستان جا کر کھانے بنانے کی تربیت اپنی والدہ اور خاندانی شیف سے حاصل کی۔ [12]