عامر ذکی | |
---|---|
پیدائش | 8 اپریل 1968 سعودی عرب |
تعلق | پاکستان |
وفات | جون 2، 2017 | (عمر 49 سال)کراچی
اصناف | Psychedelic rock، blues rock، hard rock، acid rock، post-metal |
پیشے | Guitarist-songwriter |
آلات | گٹار |
سالہائے فعالیت | 1995–2017 |
ریکارڈ لیبل | سونک |
متعلقہ کارروائیاں | حدیقہ کیانی، NAPA |
ویب سائٹ | Aamirzaki.com |
عامر ذکی (اپریل 8, 1968 – جون 2, 2017) پاکستان سے تعلق رکھنے والے گٹارسٹ، گیت کار اور موسیقار تھے۔ امر ذکی کچھ عرصہ جنید جمشید کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز سے بھی وابستہ رہے تاہم انھوں نے 1995ء میں اپنی پہلی سولو میوزک البم سگنیچر ریلیز کی، ان کا گانا میرا پیار تم ہی تو ہو کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ عامر ذکی نے اپنے میوزک کیریئر کے دوران میں بھارت، دبئی، انگلینڈ اور امریکا میں کئی پروگرامز کیے، امریکا میں مشہور گلوکار عالمگیر کے ساتھ ان کے دو گانوں ’’کہہ دے نا‘‘ اور ’’البیلا راہی‘‘ پر پرفارم کیا جسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ عامرذکی نے تقریباً تیس برس سے زائدموسیقی کے میدان میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ وہ گٹارسٹ ہونے کے علاوہ موسیقاراورگلوکار بھی تھے۔[1]
کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد 2 جون 2017 کو اُن کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا۔ اُ ن کی عمر 49 سال تھی۔