عبد السلام ضعیف | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
پاکستان میں افغان سفیر | |||||||
مدت منصب 2000ء – 2001ء | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1968ء (عمر 56–57 سال) افغانستان |
||||||
مقام نظر بندی | گوانتانمو قید خانہ | ||||||
رہائش | گوانتانمو قید خانہ | ||||||
شہریت | افغانستان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سفارت کار ، سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
ملا عبد السلام ضعیف ایک افغان سفارت کار تھے اور افغانستان پر امریکی یلغار سے قبل پاکستان میں امارت اسلامی طالبان کے سفیر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ یہ پاکستان میں امارت اسلامی طالبان کے تیسرے اور آخری سفیر تھے۔[2] 2001ء میں امارتِ اسلامی کے سقوط پر ملا کو حکومت پاکستان کی معاونت سے امریکی حراست میں لے لیا گیا اور پھر 2005ء تک وہ امریکیوں کی قید میں رہا۔ جولائی 2010ء میں اقوام متحدہ نے ملا کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کر دیا۔[3]
ملا عبد السلام ضعیف صوبہ قندھار کے ضلع پنجشوائی میں جنوری 1967ء میں پیدا ہوا۔ والد کا نام ملا نور محمد تھا۔ دو سال کی عمر میں والدہ کی وفات ہوئی۔ ابتدائی مذہبی تعلیم والد سے حاصل کی مگر ابھی نو سال ہی عمر تھی کہ والد کا بھی 1976ء میں انتقال ہو گیا۔ بڑے بھائی نے ملا کی ذمہ داری سنبھال لی۔ 1978ء میں جب روس نے یلغار کی تو خاندان کے ہمراہ پاکستان کا رُخ کیا اور یہاں نویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: BOT: original URL status unknown (link)