عبد العلیم صدیقی

عبد العلیم صدیقی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 3 اپریل 1892ء [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میرٹھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 اگست 1954ء (62 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدینہ منورہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش میرٹھ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1882–1947)
پاکستان (1947–1954)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فرقہ سنی
مکتب فکر بریلوی مکتب فکر
اولاد شاہ احمد نورانی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماہر اسلامیات   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عبد العلیم صدیقی (پیدائش: 3 اپریل 1892ء— وفات: 22 اگست 1954ء مدینہ منورہ) مولانا شاہ احمد نورانی کے والد اور ایک بلند پایہ عالم دین تھے۔

پیدائش

[ترمیم]

محمد عبد العلیم صدیقی قادری 15 رمضان المبارک 1310ھ بمطابق 3 اپریل 1892ء کو شہرِ میرٹھ یوپی بھارت میں قاضی مفتی شاہ عبد الحکیم صدیقی قادری کے ہاں پیدا ہوئے۔

خاندان

[ترمیم]

معروف ادیب و شاعر حضرت مولانا اسماعیل میرٹھی ان کے چچا تھے۔ شاہ عبد العلیم صدیقی نجیب الطرفین صدیقی تھے۔ چنانچہ آپ کا سلسلۂ نسب 36 ویں پشت میں حضرت محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہما تک اور سلسلۂ نسب 32 ویں پشت میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے مورث اعلیٰ حضرت مولانا قاضی حمید الدین صدیقی خجندی 1525ء میں ظہیر الدین محمد بابر بادشاہ کے ہمراہ ہندوستان تشریف لائے تھے۔ اس طرح آپ کے آبا و اجداد میں سے کئی حضرات قاضی القضات کے منصب پر فائز رہے۔

تعلیم و تربیت

[ترمیم]

آپ نے اردو، عربی اور فارسی کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہی اپنے والد بزرگوار سے حاصل کی چار سال دس ماہ کی عمر میں قرآن مجید ناظرہ ختم کیا اور صرف سات سال کی عمر میں قرآن پاک مکمل حفظ کر لیا۔ بعد ازاں، مدرسۂ عربیہ اسلامیہ، میرٹھ، میں داخل ہوئے۔ تین جمادی الاخریٰ 1322ھ (اگست 1904ء) کو والد ماجد کا سایہ سر سے اٹھا، تو بقیہ تعلیم و تربیت آپ کے بھائی علامہ احمد مختار صدیقی نے کی۔ پھر انھوں نے مدرسہ قومیہ عربیہ، میرٹھ، میں داخلہ لیا اور 1326ھ میں امتیازی حیثیت سے درسِ نظامی کی سند حاصل کی۔ دینیات کے موضوع پر نیشنل عربک انسٹی ٹیوٹ سے ڈپلوما کیا۔ بعد ازاں بی۔ اے کیا اور پھر وکالت کا امتحان پاس کر کے الٰہ آباد یونیورسٹی سے ایل۔ ایل۔ بی کی سند حاصل کی۔ میرٹھ کے مشہور حکیم احتشام الدین صاحب سے فن حکمت (علمِ طب) سیکھا

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب مصنف: آرون سوارٹز — او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL677908A?mode=all — بنام: Mohammad Abdul Aleem Siddiqui — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/88334 — بنام: Mohammad Abdul Aleem Siddiqui — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب آسٹریلیا شخصی آئی ڈی: https://trove.nla.gov.au/people/1306922 — بنام: Mohammad Abdul Aleem Siddiqui — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017

بیرونی حوالہ جات

[ترمیم]

-العلیم-صدیقی-۔۔۔-والدِ-ماجدامام-شاہ-احمد-نورانی۔7254/ علامہ شاہ محمد عبد العلیم صدیقی۔۔۔ والد ماجد امام شاہ احمد نورانی از قلم ندیم احمد ندیم قادری نورانی[مردہ ربط]