| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | سنہ 1859ء [1] میبود |
|||
تاریخ وفات | 30 جنوری 1937ء (77–78 سال) | |||
شہریت | ایران | |||
عملی زندگی | ||||
پیشہ | الٰہیات دان ، مرجع | |||
درستی - ترمیم |
عبد الکریم حائری یزدی , شیخ الاسلام عبد الکریم حائری یزدی (آیتالله مؤسس) (1859— 30 جنوری 1937) ایک شیعہ عالم دین، مجتہد ، مرجع اور فقہ جعفریہ کے معتبر اور اہم ترین علمی مرکز حوزہ علمیہ قم کے بانی تھے۔[2] آیت اللہ بروجردی، آیت اللہ خمینی اور آیت اللہ ہاشم آملی آپ کے خاص شاگرد تھے۔ آپ نے اسلامی علوم سکھانے کے لیے بیسویں صدی کے اوائل میں علوم کا ایک نیا باب کھولا۔
حوزه علمیه قم اہل تشیع عالم کا معتبر اور اہم ترین علمی مرکز ہے جو ایران کے شہر قُم میں واقع ہے۔ مکتب و حوزهٔ تعلیم حدیث قم (کوفہ اور بغداد سمیت) اہل تشیع کے جہان علم و عرفان کے تین قدیم و معتبر اداروں میں سے ایک ہے جس کی بنیاد ثانی جیّد عالم دین اور مجتہد عبد الکریم حائری یزدی نے 1922 [3]میں رکھی تھی۔ تب سے آج تک کئی زعیم بدل چکے ہیں۔ آیت اللہ وحید حسین خراسانی اس وقت حوزہ علمیہ قم کے زعیم ہے۔