عبداللہ صادق | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1940ء (عمر 84–85 سال) پشاور |
رہائش | اسلام آباد |
شہریت | ![]() ![]() |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | Pakistan Atomic Energy Commission (PAEC) Pakistan Institute of Nuclear Science and Technology (PINSTECH) بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبیعیات (ب.م.ن.ط) Ghulam Ishaq Khan Institute of Engineering Sciences and Technology (GIKI) Air University, Pakistan Air Force National Centre for Physics |
مادر علمی | یونیورسٹی آف الینوائے ایٹ اوربانا–شیمپیئن جامعۂ پشاور |
ڈاکٹری مشیر | لیو کڈانوف |
استاذ | عبد المجید میاں |
پیشہ | طبیعیات دان ، جوہری طبیعیات دان |
درستی - ترمیم ![]() |
عبد اللہ صادق (پیدائش 1940)، ایک پاکستانی طبیعیات دان اور آئی سی ٹی پی انعام یافتہ ہیں جنھوں نے 1987 میں ریاضی اور ٹھوس حالت طبیعیات کے میدان میں نیکولے بوگولیوبوف کے اعزاز میں آئی سی ٹی پی انعام حاصل کیا۔ انھوں نے ریاضی اور شماریاتی طبیعیات کے میدان میں سائنسی علم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ پاک فضائیہ (پ.ف) کی فضائیہ یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کے پروفیسر اور موجودہ ڈین ہیں۔
صادق پاکستان کے ایک معروف ماہر تعلیم بھی ہیں جن کی تخصص نیوکلیئر فزکس، ٹھوس حالت طبیعیات اور کمپیوٹر پروگرامنگ میں ہے۔ وہ پاکستان کی کئی یونیورسٹیوں میں نیوکلیئر فزکس اور ٹھوس حالت طبیعیات کے ممتاز پروفیسر رہے ہیں۔