عمر عطا بندیال | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 17 ستمبر 1958ء (66 سال) لاہور |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
والد | فتح خان بندیال | ||||||
مناصب | |||||||
منصف اعظم پاکستان | |||||||
برسر عہدہ 2 فروری 2022 – 16 ستمبر 2023 |
|||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ کولمبیا | ||||||
پیشہ | منصف | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
عمر عطا بندیال (پیدائش:17 ستمبر 1958ء) ایک پاکستانی قانون دان ہیں جو 17 جون 2014ء سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس ہیں۔[2] صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 13 جنوری 2022ء کو جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دی۔[3] جسٹس بندیال نے 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک ایک سال، چھ ماہ اور 25 دن چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر خدمات انجام دیں۔[4]
انھوں نے 1979 میں کولمبیا یونیورسٹی سے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور 1981 میں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔[2][5][6]
1983 میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر اور کچھ سال بعد سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر داخلہ لیا گیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال 4 دسمبر 2004 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے پر فائز ہوئے۔
نومبر 2007 میں آئینی حکم جاری ہوا لیکن ملک میں عدلیہ اور آئینی حکمرانی کی بحالی کے لیے وکلا اور سول سوسائٹی کی تحریک کے نتیجے میں انھیں لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بحال کر دیا گیا۔ بعد ازاں، انھوں نے جون 2014 میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پر ترقی تک لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے چیف جسٹس کے طور پر دو سال خدمات انجام دیں۔[7]