فرانس میں عصمت دری غیر قانونی ہے (اور ازدواجی عصمت دری بھی غیر قانونی ہے)۔ فرانس میں حالیہ برسوں میں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ عصمت دری ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکا ہے۔
فرانسیسی تاریخ میں عصمت دری کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ جارجز ویگاریلو اپنی 2001ء کی کتاب جس میں 16 ویں سے 20 ویں صدی کے واقعات پر روشنی ڈالی گئی ہے میں فرانس میں عصمت دری کی تاریخ کے بارے میں لکھتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ عصمت دری کو تاریخی طور پر تشدد کی ایک شکل کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، لیکن اس کی سزا بطور جرم نہیں ملتی تھی۔ [1]
1971ء میں عصمت دری کی شرح 2.0 فی 100,000 افراد پر تھی۔ [2] 1995ء میں یہ 12.5 تھا۔ [3] 2009ء میں، یہ 16.2 پر پہنچ چکی ہے۔[4]
2012ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریباً 75,000 عصمت دری کے واقعات ہوتے ہیں۔ 2012ء میں 66 ملین کی آبادی میں 1,293 ، صمت دری کے واقعات درج ہوئے، [5] اور 2013ء میں 66 ملین کی آبادی میں 1,188 عصمت دری کے واقعات ہوئے۔ [6]
2015ء میں فرانس میں عصمت دری کی شرح 20.1 وقوعہ فی 100,000 آبادی پر تھی۔ فرانس میں عصمت دری کی شرح 2006ء میں فی 100,000 آبادی پر 15.9 وقوعہ سے بڑھ کر 2015ء میں فی 100,000 آبادی پر 20.1 وقوعہ ہو گئی جو اوسطاً سالانہ 2.72 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ [7]
2014ء کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 5,000 سے 7,000 عصمت دری کے واقعات گیناجتماعی ہوتے ہیں۔ [8] اجتماعی عصمت دری کو ٹورنینٹس یا "پاس اراؤنڈ" کہا جاتا ہے۔ [9] اجتماعی عصمت دری کے کلچر کی طرف عوام کی توجہ دلانے والے پہلے لوگوں میں سے ایک سمیرا بیلل تھیں، جنھوں نے Dans l'enfer des tournantes ("ان گینگ ریپ ہیل") کے نام سے ایک کتاب شائع کی۔ [10][9]
گیلس دی ریس (1404ء–1440ء) - عصمت دری، قتل اور تشدد کے مرتکب ہوئے، اسے پھانسی دے دی گئی۔ [11]
پیری چانال (1946ء–2003ء) - فرانسیسی فوجی، عصمت دری اور اغوا کا مجرم قرار پایا، اسے دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ [12][ ناقابل اعتماد ذریعہ؟[غیر معتبر مآخذ؟]
ایمیل لوئس (1934ء–2013ء [13] – 2004ء میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
مشیل فورنیریٹ (1942ء–) 1987ء میں عصمت دری اور نابالغوں پر حملہ کرنے کے الزام میں سزا یافتہ۔ [14]
جوزف ویچر (1869ء–1898ء) قتل، عصمت دری کا مجرم۔ دسمبر 1898ء میں پھانسی دی گئی۔ [15]
رومن پولانسکی (1933ء–) - اداکار، ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مجرم۔ [16]
گائے جارجس (1962ء–) - تقریباً سات خواتین کی عصمت دری اور قتل۔ 2001 ء میں عمر قید کی سزا سنائی گئی [17]
عمومی: