فرحت اشتیاق | |
---|---|
پیدائش | جون 23, 1980 کراچی, سندھ |
پیشہ | مصنف, ناول نگار, سکرین رایٹر |
زبان | اردو زبان |
قومیت | پاکستانی |
تعلیم | مدنی ہندسیات |
مادر علمی | این ای ڈی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی, کراچی |
نمایاں کام | ہم سفر (ناول), متاع جاں ہے تو (ناول) اور راہی |
فرحت اشتیاق پاکستان کی دورِحاضر کی ایک مقبول مصنفہ اوراسکرپٹ رایٹر ہیں۔ کراچی میں پیدا ہونے والی مصنفہ نے ابتدائی تعلیم جاپان اور کراچی میں حاصل کی۔ بچپن کا ایک حصہ اٹلی میں بھی گذرا۔ اعلیٰ تعلیم کراچی کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی اور سول اینجینرنگ میں گریجویشن اور جرنلزم میں ماسٹرز کیا۔ خواتین کے رسائل میں ناول لکھنے کا آغاز کیا اور بہت جلد صفِ اول کے مصنفین میں ان کا شمار کیا جانے لگا۔ اس کے بعد ٹیلی وژن کے لیے ڈراما سیریل ہم سفر تحریر کیا جو ہم ٹی وی پہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور پاکستانی دورِحاضر کے ٹیلیوژن کی تاریخ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔ فرحت اشتیاق آج کل مختلف کتابوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی کے لیے اسکرپٹس پہ کام کر رہی ہیں۔اس وقت فرحت کا ڈراما یہ دل میرا ہم ٹی وی پر ٹاپ ریٹنگ پر ہے۔
فرحت اشتیاق نے سول انجنیئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے [1]۔ 2005 میں انھوں نے انجنیئرنگ چھوڑ کر اپنی توجہ لکھنے پر مرکوز کر دی [2]۔
فرحت اشتیاق نے اپنے مشہور ناول وہ یقین کا سفر کا ہندی ترجمہ امیزون پر شائع کیا [5]۔ انھو نے اپنے افسانے ریت سے بت نہ بنا کو رومن اردو مین بھی شائع کیا [6]۔