ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | فرغانہ حق پنکی | |||||||||||||||||||||
پیدائش | گائے بندھا، بنگلہ دیش | 19 مارچ 1993|||||||||||||||||||||
قد | 5 فٹ 3 انچ (1.60 میٹر) | |||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||
حیثیت | ٹاپ آرڈر بلے باز | |||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 1) | 26 نومبر 2011 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 22 جولائی 2023 بمقابلہ بھارت | |||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 1) | 28 اگست 2012 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 24 جنوری 2022 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 24 جنوری 2022ء | ||||||||||||||||||||||
تمغے
|
فرغانہ حق (بنگالی: ফারজানা হক) (پیدائش: 19 مارچ 1993ء) ایک بنگلہ دیشی کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتی ہیں۔ حقی کی پیدائش بنگلہ دیش کے گائے بندھا میں ہوئی تھی۔
حق اس ٹیم کی رکن تھیں جس نے چین کے شہر گوانگژو میں 2010ء کے ایشیائی کھیلوں میں چین کی قومی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کرکٹ میں چاندی کا تمغا جیتا تھا۔ [1] حق نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ 26 نومبر 2011ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔ حق نے 28 اگست 2012ء کو آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف اپن پہلا ٹی20 میچ کھیلا تھا۔ جون 2018ء میں، وہ بنگلہ دیش کے اس دستے کا حصہ تھیں جس نے 2018ء خواتین کا ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ جیت کر اپنا پہلا خواتین ایشیا کپ ٹائٹل جیتا تھا۔ [2][3][4] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [5] اکتوبر 2018ء میں، انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6][7] اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [8] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [9] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کر طلائی تمغا حاصل کیا۔ جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [10] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [11] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [12] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [13]