فریکی علی | |
---|---|
ہدایت کار | سہیل خان |
پروڈیوسر | سہیل خان |
تحریر |
|
منظر نویس | سہیل خان راج شاندلیا |
کہانی | سہیل خان |
ستارے | |
موسیقی | ساجد واجد |
سنیماگرافی | مہیش لیمائے |
ایڈیٹر | پرشانت سنگھ راٹھور |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
بجٹ | 56 |
فریکی علی 2016ء میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بھارتی رومانوی-مزاحیہ-اسپورٹس فلم ہے جو سلمان خان کی پیشکش ہے اور اسے سہیل خان نے لکھا، پروڈیوس کیا، ہدایات دی ہیں۔ یہ فلم 9 ستمبر 2016ء کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
علی (نواز الدين صدیقی) اور مقصود (ارباز خان) مقامی غنڈے کے لیے بھتا جمع کیا کرتے ہیں۔ ایک دن جب وہ دونوں بھتا لینے کے لیے ایک گالف کورس پہنچتے ہیں تو وہ شخص انھیں اپنا کھیل مکمل کرنے تک انتظار کرنے کو کہتا ہے۔ تب علی اسے کہتا ہے کہ یہ کھیل تو بے حد آسان ہے اور یہیں سے علی کی زندگی بدلتی ہے۔ وہ شخص علی سے کھیلنے کا کہتا ہے اور علی ایک ہی باری میں گیند کو اپنی منزل تک پہنچا دیتا ہے۔ نہ صرف وہ شخص حیران ہوتا ہے بلکہ خود علی بھی حیران رہ جاتا ہے کہ وہ بھی آج تک سوئنگ کرنے کی اپنی خداداد صلاحیت سے بے خبر تھا۔ تب ایک بھتا جمع کرنے والا گولف میں اپنا مقام بنانے اور چیمپئن بننے کا سفر طے کرتا ہے۔ اس سفر میں اس کی ملاقات اپنے سپنوں کی رانی، میگھا (ایمی جیکسن) سے ہوتی ہے۔