قاسم ضیاء

قاسم ضیاء
معلومات شخصیت
پیدائش 7 اگست 1961ء (63 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور [2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ہاکی کھلاڑی ،  سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل فیلڈ ہاکی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کا ملک پاکستان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سابق اولمپیئن اور پیپلز پارٹی کے رہنما پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر۔ قاسم ضیاء نے 1980 سے 1987 تک پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی بطور فل بیک نمائندگی کی۔ اس عرصے میں پاکستان کی ٹیم نے 1981 کی چمپئنز ٹرافی، 1982 کا عالمی کپ اور 1984 کے اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔ اس کے علاوہ قاسم ضیاء کے پاس ایشین گیمز کا بھی گولڈ میڈل موجود ہے۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

قاسم ضیاء کی شادی نومبر 1986 میں ہوئی اور ان کے تین بچے ہیں۔ ان کا تعلق باغبانپورہ، لاہور کے معروف میاں خاندان سے ہے اور وہ بزرگ پاکستانی سیاست دان اور پنجاب، پاکستان کے سابق گورنر میاں امین الدین کے پوتے ہیں جنھوں نے 1947 میں پاکستان کی آزادی کے بعد لاہور کے پہلے میئر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ کزن میاں یوسف صلاح الدین پی ٹی وی کے پروڈیوسر ہیں اور 1988 سے 1990 تک پاکستان میں رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔[4]

انھوں نے ایچی سن کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔[5]

ایوارڈز اور پہچان

[ترمیم]

پاکستان ہاکی کے لیے ان کی خدمات اور پاکستانی سیاست میں ان کی 25 سالہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے، صدر پاکستان نے انھیں 2014 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

اس سے پہلے، وہ 2011 میں صدر پاکستان سے کھیلوں کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

سیاسی کیرئیر

[ترمیم]

پاکستان پیپلز پارٹی (پارلیمانی)

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت https://www.sports-reference.com/olympics/athletes/zi/qasim-zia-1.html — اخذ شدہ بتاریخ: 15 نومبر 2018
  2. https://www.sports-reference.com/olympics/athletes/zi/qasim-zia-1.html
  3. https://www.sports-reference.com/olympics/athletes/zi/qasim-zia-1.html — اخذ شدہ بتاریخ: 15 نومبر 2018
  4. ^ ا ب پ
  5. "ایچی سن کالج: کھیلوں کی سرگرمیاں"