قومی مرکز اطلاعات | |
---|---|
مخفف | NIC |
ملک | بھارت [1] |
صدر دفتر | نئی دہلی |
تاریخ تاسیس | 1976 |
خدماتی خطہ | بھارت |
ڈائرکٹر جنرل | نیتا ورما |
بجٹ | 1150 کروڑ ₹ (162.5 ملین امریکی ڈالر)[2] |
جدی تنظیم | وزارت برقیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت ہند [1] |
تعداد عملہ | 4500 (مئی 2018ء) |
باضابطہ ویب سائٹ | www.nic.in |
درستی - ترمیم |
قومی مرکز اطلاعات (انگریزی: National Informatics Centre؛ ہندی: राष्ट्रीय सूचना-विज्ञान केन्द्र؛ اختصار: NIC) وزارت برقیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت ہند کا ایک منسلکہ دفتر ہے۔[3][4] حکومت ہند کی آئی ٹی خدمات کی فراہمی میں تعاون اور ڈیجیٹل بھارت کے بعض اقدامات کی تکمیل اس کے فرائض میں داخل ہیں۔[5]
سنہ 1976ء میں قومی مرکز اطلاعات کا قیام عمل میں آیا[6] اور اسی وقت سے یہ ادارہ وزارت برقیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت ہے۔[7] سنہ 1990ء کی دہائی میں جب حکومت ہند اپنے مختلف شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنا رہی تھی، اس دوران میں اس ادارے نے اہم ترین کردار ادا کیا[8] اور برقی حکومت کے قیام میں بھی خاصی مدد بہم پہنچائی۔[9] سنہ 2018ء-2019ء میں اس کا سالانہ بجٹ 1150 کروڑ روپے تھا۔