للیتا سہسرنام برہمانڈ پران کا حصہ ہے۔ یہ دیوی درگا کی حمد کا مقدس گرنتھ ہے۔ للیتا، پاروتی کی ایک روپ ہیں۔
للیتا سہسرنام میں ہندو دیوی ماں للیتا کے ایک ہزار نام مذکور ہیں۔ [1] یہ نام حمد و ثنا خوانیوں کی شکل میں مذکور ہیں ۔ یہ واحد سہسرنام ہے جس میں ایک بھی نام مکرر نہیں ہے۔[حوالہ درکار] ہر سہسرنام میں ردیف و قافیہ میں توازن کے لیے تُو، آپی، چا اور ہی جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ بطور حرف عطف کے طور مستعمل ہے۔