لہنگا (جسے گھاگڑا یا گگڑا، چنیا، پاوڈائی یا لاچھا بھی کہا جاتا ہے)، لباس کی ایک شکل ہے جس کی لمبائی عام طور سے ٹخنوں کے برابر ہوتی ہے، اس کو عموماً برصغیر پاک و ہند میں[1] خواتین پہنتی ہیں[2][3]، خاص طور پر بتیا چمپارن اور مارواری کی عیسائی برادری۔ لہنگا کو سجانے کے لیے روایتی کڑھائی کے مختلف نمونوں اور قسموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گوٹا پیٹی تزئین کاری اکثر تہواروں اور شادیوں میں استعمال ہوتی ہے۔ لہنگا کو بعض اوقات گگڑا چولی یا لنگا وونی کے نچلے حصے کے طور پر پہنا جاتا ہے۔
گھاگری
گھاگری، یہ چھ فٹ لمبی تنگ اسکرٹ ہو تی ہے، جس کی لمبائی اصلی انٹاریہ کی طرح ہے۔ لہنگا کی یہ قسم آج بھی استعمال کی جاتی ہے اور اس کو ہندوستان میں جین مذہب کی پیروکار راہبائیں پہنتی ہیں۔
اے لائن
اے لائن لہنگا میں A- لائن اسکرٹ اور گوٹ لگا ہوا ہوتا ہے اور اس کی شکل کی وجہ سے ہی اس کا نام ''اے لائن'' دیا گیا ہے، چونکہ یہ انگریزی کے بڑے حرف "A" سے ملتا ہے۔ اسکرٹ کمر پر چست اور تنگ ہوتی ہے اور نیچے سے پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔
فلیئرڈ
فلیئرڈ یا سرکولر لہینگا، یہ گول اسکرٹ ہوتی ہے جس میں حجم کی وجہ سے شکن ڈالا جا سکتا ہے یا پھر تہ کیا جا سکتا ہے۔
ڈبل فلیئرڈ
ڈبل فلیئرڈ لہنگا میں کئی پرت ہوتا ہے، جس کا پھیلاؤ ڈرامائی ہوتا ہے اور حجم بھی اس کا زیادہ ہوتا ہے۔
مرمیڈ
مرمیڈ لہنگا جسے فش ٹیل یا سونڈ بھی کہا جاتا ہے، مچھلی کی دم کے مشابہ ہوتا ہے۔ لہنگا کی یہ قسم کمر سے گھٹنوں تک چست ہوتا ہے، پھر پنڈلیوں کی جانب پھیلتا چلا جاتا ہے۔
پینل
پینل لہنگا میں کپڑے کے کئی حصے افقی طور پرایک دوسرے کے ساتھ سلے ہوئے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ایک فلر اسکرٹ بن جاتاہے۔ افقی پینل ایک ہی یا مختلف سائز اور اشکال کے ہو سکتے ہیں۔
شرارا
شرارا نامی لہنگا کو پیوڈائی، لنگا دیوانی، لنگا وونی یا آدھی ساڑی بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں پلازوس نامی بڑی سائزکی پتلون ہوتی ہے۔ آندھرا پردیش اور کرناٹک میں یہ لنگا وونی کا حصہ ہے۔ یہ عام طور پر جنوبی ہندوستان میں دوپٹہ کے ساتھ پہنا جاتاہے، دو پٹہ کوکمر کے گرد لپیٹتے ہوئے اسے کندھے کے پار ساڑھی کی طرح لپیٹ کر پہنا جاتا ہے۔
اسٹریٹ
اسٹریٹ لہنگا میں شکن یا تہ وغیرہ نہیں ہوتے ہیں، کبھی کبھی بآسانی نقل و حرکت کے لیے کناروں کو شق کر دیا جاتا ہے۔ یہ لہنگا خاص مواقع پر زیب تن کیا جاتا ہے۔
ٹریل
ٹریل لہنگا میں کپڑے کا ایک اضافی حصہ اسکرٹ کے پچھلے حصے میں جڑا ہوا ہوتا ہے، جس سے اس کی شکل ٹرین کی مانند ہو جاتی ہے۔
|title=
(معاونت)
|title=
(معاونت)
|title=
(معاونت)