ماحور شہزاد | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 17 اکتوبر 1996ء (28 سال)[1][2] کراچی [1] |
رہائش | کراچی، پاکستان |
شہریت | پاکستان [1][2] |
قد | 170 سنٹی میٹر |
وزن | 56 کلو (123 پونڈ) |
استعمال ہاتھ | دایاں |
مادر علمی | انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی |
عملی زندگی | |
شرکت | 2016ء پاکستان انٹرنینشل بیڈمنٹن چمپئن شب-خواتین سنگل |
پیشہ | بیڈمنٹن کھلاڑی [2] |
سالہائے فعالیت | 2014-تا حال |
کھیل | بیڈمنٹن [2] |
کھیل کا ملک | پاکستان [2] |
اعلیٰ ترین درجہ | 149 (وومن سنگل 30 جولائی 2019) 354 (وومن ڈبل 6 ستمبر 2018) 450 (کراس ڈبل 27 اکتوبر 2016) |
درستی - ترمیم |
ماحور شہزاد (پیدائش 17 اکتوبر 1996ء) ایک پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ہے۔[3][4]ماحُور گذشتہ چار برس سے پاکستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جب کہ پچھلے تین سال سے وہ نیشنل چیمپیئن بھی ہیں۔ ماحور شہزاد اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری پر ملک کی نمائندگی کریں گی۔[5]۔[6]
ماحور شہزاد نے پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2017ء کے سنگلز میں سونے اور ڈبلز مقابلوں میں کانسی کا تمغا جیتا جب کہ جنوری 2017ء میں نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے سنگلز مقابلوں کی فاتح رہیں اور خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ماحور جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیئن گیمز 2014ء میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں جس کے بعد انھوں نے 2015ء اور 2016ء میں منعقد ہونے والے آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلے جیتے جبکہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 2015ء میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ ماحور شہزاد نے پاکستان انٹرنیشنل 2016ء میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 2017ء میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی فاتح رہیں[7] 2019ء میں پاکستان انٹرنیشنل میں پہلی بار طلائی تمغا جیتا۔
اولمپئین بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کا میجر فیضان عالم کے ساتھ رشتہ طے ہوا ہے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ شادی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، کھیل جاری رکھوں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ 13 فروری کو منگنی کی تقریب کراچی میں ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔ خیال رہے کہ ماحور شہزاد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی منگنی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں[8]
وومن سنگل
سال | ٹورنامنٹ | مخالف | اسکور | نتیجہ |
---|---|---|---|---|
2019 | پاکستان انٹرنیشنل | Soraya Aghaei | 21–15, 16–21, 21–16 | فاتح |
2017 | پاکستان انٹرنیشنل | Hasini Nusaka Ambalangodage | 21–15, 21–19 | فاتح |
2016 | پاکستان انٹرنیشنل | پلوشا بشیر | 21–13, 18–21, 21–23 | فائنل ہارا |
وومن ڈبل
سال | ٹورنامنٹ | ساتھی | مخالف | اسکور | نتیجہ |
---|---|---|---|---|---|
2020 | کینیا انٹرنیشنل | پلوشا بشیر | Doha Hany Hadia Hosny |
13–21, 17–21 | فائنل ہارا |
2019 | پاکستان انٹرنیشنل | بشرا قیوم | Aminath Nabeeha Abdul Razzaq Fathimath Nabaaha Abdul Razzaq |
17–21, 13–21 | فائنل ہارا |