ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | مالشا شہانی |
پیدائش | 5 جون 1995 |
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی فاسٹ میڈیم گیند باز |
بین الاقوامی کرکٹ | |
قومی ٹیم | |
واحد ایک روزہ (کیپ 69) | 7 فروری 2017 بمقابلہ بھارت |
پہلا ٹی20 (کیپ 44) | 7 جون 2018 بمقابلہ بھارت |
آخری ٹی20 | 4 اگست 2022 بمقابلہ جنوبی افریقہ |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 27 جون 2022ء |
مالشا شہانی (پیدائش: 5 جون 1995ء) ایک سری لنکن خاتون کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] اس نے خواتین کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز 7 فروری 2017ء کو 2017ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھارت کے خلاف کیا۔ [2]
7 جون 2018ء کو اس نے ویمنز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 2018ء ویمنز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں شرکت کی۔ [3] نومبر 2019ء میں انھیں 2019ء کے جنوب ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے سری لنکا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [4] سری لنکن ٹیم نے فائنل میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں دو رنز سے شکست کھا کر چاندی کا تمغا جیتا۔ [5] جولائی 2022ء میں اسے انگلینڈ کے برمنگھم میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے سری لنکا کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [6]