محبوب سجن سائیں

خواجہ محبوب سجن سائیں سندھ کے ایک صاحب طریقت، صاحب معرفت، وقت کی عظیم مصلح و روحانی شخصیت ہیں۔

ولادت

[ترمیم]

خواجہ محمد طاہر عباسی بخشی نقشبندی المعروف سجن سائیں کی ولادت 21 مارچ 1963ء کو درگاہ رحمت پور شریف لاڑکانہ میں ہوئی۔

تعلیم

[ترمیم]

آپ نے ابتدائی پرائمری تعلیم درگاہ فقیر پور شریف رادھن ضلع دادو اور درس نظامی و عصری تعلیم اللہ آباد شریف کنڈیارو میں حاصل کی۔ ایم اے اسلامک اسٹڈیز میں آپ نے سندھ یونیورسٹی سے فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ درس نظامی کی بالائی درجہ کی کتب کی تعلیم کے لیے المرکز القادریہ کراچی میں زیر تعلیم رہے۔ اس دوران میں آپ نے شیخ الحدیث علامہ سید منتخب الحق القادری، تاریخ کے مشہور استاد علامہ یحییٰ صدیقی، شیخ الادب مولانا سعید الرحمٰن اور دیگر اساتذہ کے پاس تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، فقہ و اصول فقہ، فلسفہ، منطق، علم الکلام، ادب عربی، تاریخ اور صرف و نحو کی تعلیم حاصل کی۔ علاوہ ازیں آپ نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور محقق اور نقاد محترم عبد القدوس ہاشمی کے پاس تاریخ مذاہب عالم اور تقابل ادیان پر مکمل عبور حاصل کیا۔

بیعت و خلافت

[ترمیم]

آپ نے باطنی و روحانی علوم کی منازل اپنے والد گرامی اصلاح امت کا درد رکھنے والے مشہور و معروف روحانی پیشوا اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں کے پاس طے کیں۔[1]

حوالہ جات

[ترمیم]