محمد تقی امینی

محمد تقی امینی
معلومات شخصیت
پیدائش 5 مئی 1926ء
صُبَیحہ، بارہ بنکی، برطانوی ہند کے متحدہ صوبے
وفات 21 جنوری 1991(1991-10-21) (عمر  64 سال)
علی گڑھ، اتر پردیش، بھارت
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
ڈومنین بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی مدرسہ امینیہ
استاذ کفایت اللہ دہلوی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  عالم ،  مفتی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں فقہِ اسلام کا تاریخی پسِ منظر، حدیث کا درایتی معیار
باب ادب

محمد تقی امینی ( 5 مئی 1926ء – 21 جنوری 1991ء) بھارتی سنی عالم، فقیہ، اردو زبان کے مصنف اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلیہ دینیات کے ڈین تھے۔[3][4] وہ فقہ پر اپنے کاموں کے لیے جانے جاتے ہیں اور ان کی کتاب ’’فقہِ اسلامی کا تاریخی پسِ منظر‘‘ اسلامیات میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری کے لیے ضروری مطالعہ ہے۔[5]

امینی 1926ء میں بارہ بنکی میں پیدا ہوئے تھے، ان کی تعلیم جامع العلوم، کانپور اور مدرسہ امینیہ، دہلی سے ہوئی تھی۔ اپنے کیریئر کے دور میں وہ دار العلوم ندوۃ العلماء کے استاذ رہے اور اجمیر میں دار العلوم معینیہ میں معتمَدِ اعلی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کلیہ دینیات کے ڈین بنائے گئے تھے اور 1986ء میں وہ اس منصب سے سبکدوش ہو گئے۔ وہ ’’ری کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ اسلام‘‘، ’’اجتہاد کا تاریخی پسِ منظر‘‘ اور ’’احکامِ شرعیہ میں حالات و زمانہ کی رعایت‘‘ سمیت کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کا انتقال 1991ء میں علی گڑھ میں ہوا۔

سوانح

[ترمیم]

محمد تقی امینی 5 مئی 1926ء کو برطانوی ہند کے متحدہ صوبے (موجودہ اتر پردیش) میں بارہ بنکی کے ایک گاؤں صُبَیحہ میں پیدا ہوئے تھے۔[6][7] انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مقامی مدرسوں میں حاصل کی اور پھر جامع العلوم کانپور چلے گئے۔ انھوں نے درس نظامی کی تعلیم کفایت اللہ دہلوی کے تحت دہلی میں مدرسہ امینیہ میں مکمل کی۔[6]

امینی نے مدرسہ سبحانیہ دہلی، دار العلوم ندوۃ العلماء اور جامع العلوم کانپور میں تعلیم شروع کی۔[8] وہ 1950ء میں ناگپور چلے گئے، جہاں انھوں نے تقریبا 6 سال مدرسہ ثانیہ اور ہائی اسکول میں پڑھایا اور پھر 1956ء میں دار العلوم معینیہ میں پڑھانے کے لیے اجمیر منتقل ہو گئے، جہاں وہ صدر مدرس اور شیخ الحدیث بن گئے۔ دار العلوم معینیہ میں ان کا کیریئر تقریباً سات سال تک جاری رہا اور انھوں نے بنیادی طور پر علم حدیث پڑھایا۔[8] سعید احمد اکبر آبادی کی درخواست پر امینی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں 1964ء میں شعبہ سنی دینیات میں لیکچرر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔[8] وہ پروفیسر اور ناظم سنی دینیات، پھر کلیہ دینیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈین بنادیے گئے اور 1986ء تک اے ایم یو میں رہے۔ تاہم اے ایم یو کے وائس چانسلر سید ہاشم علی نے ان کے عہدہ کو 1989ء تک بڑھا دیا۔[9] امینی؛ ابو الحسن علی ندوی کی قائم کردہ ایک فقہی کونسل مجلس تحقیقاتِ شرعیہ کے رکن تھے۔[9] امینی کا انتقال 21 جنوری 1991ء کو علی گڑھ میں ہوا۔[6]

اے ایم یو میں جاوید احسن فلاحی نے امینی کی حیات و خدمات پر ’’مولانا محمد تقی امینی: لائف اینڈ کنٹربیوشنز‘‘ کے عنوان سے ڈاکٹریٹ کا ایک مقالہ لکھا۔[8]

سزا کی تفہیم

[ترمیم]

ایس اے رحمان اپنی کتاب "پنشمنٹ آف اپوزٹیسی اِن اسلام" ("اسلام میں ارتداد کی سزا") میں محمد تقی امینی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتے ہیں:

’’حدود کا دائرہ؛ صرف قرآنی نسخوں تک محدود ہونا چاہیے اور دیگر تمام سزاؤں کو درجہ تعزیر کے زمرے میں ہونا چاہیے۔ ایسے جرائم ہوسکتے ہیں جن کے لیے اسلام کے پہلے چار خلفا کے زمانہ میں سزائیں مقرر کی گئی تھیں اور جن کے لیے حتمی دعوٰی پچھلے اتفاق رائے کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن بروقت حالات واضح نصوص کے مطابق ان کی نظر ثانی کا جواز پیش کریں گے۔‘‘[10]

علمی خدمات

[ترمیم]

محمد تقی امینی کی کتابوں میں یہ بھی شامل ہیں:[11][12]

  • احکامِ شرعیہ میں حالات و زمانہ کی رعایت
  • فقہِ اسلامی کا تاریخی پسِ منظر
  • حدیث کا درایتی معیار
  • اجتہاد کا تاریخی پسِ منظر
  • اسلام کا زرعی نظام
  • لامذہبی دَور کا تاریخی پسِ منظر
  • مراسلات: علمی و دینی
  • تہذیبِ جدید کی تشکیل
  • کائنات میں انسان کا مقام
  • ری کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ اسلام[13]
  • حکمت القرآن[14]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. طہ جے. العلوانی، اے.ایچ.ایم. صادق، فتحی عثمان۔ American Journal of Islamic Social Sciences 69:2 [امریکن جرنل آف اسلامک سوشل سائنسز 69: 2]۔ بین الاقوامی ادارہ اسلامی فکر (آئی آئی آئی ٹی)۔ صفحہ: 339–۔ GGKEY:7FB6LX8NT0D 
  2. David Marshall (8 April 2014)۔ God, Muhammad and the Unbelievers۔ ISBN 9781136815775 
  3. Enrico Cerulli (1969)۔ "Questions actuelles de Droit musulman au Pakistan: Les Uṣūl al-fiqh; la donation; le contrôle des naissances"۔ Studia Islamica۔ Brill Publishers (29): 108۔ JSTOR 1595089۔ doi:10.2307/1595089 
  4. Moinuddin Ahmed (1992)۔ The Urgency of Ijtihad۔ ISBN 9788171511518 
  5. اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی۔ "DEPARTMENT OF ISLAMIC STUDIES: IUST" [اسلامی مطالعات کا شعبہ: آئی یو ایس ٹی] (PDF)۔ iustlive.com۔ صفحہ: 30۔ 10 اپریل 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2020 
  6. ^ ا ب پ اسیر ادروی۔ تذکرہ مشاہیرِ ہند: کاروانِ رفتہ (پہلا ایڈیشن، 1994 ایڈیشن)۔ دیوبند: دار المؤلفین۔ صفحہ: 64 
  7. "Contribution of Indian Islamic Scholars to Islamic Economic Thoughts"۔ Journal of Objective Studies۔ نئی دہلی: Institute of Objective Studies۔ 15-18۔ 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2020 
  8. ^ ا ب پ ت انس حسان خان (July–December 2016)۔ "Six Monthly al-Irfan" (PDF)۔ جدید معاشی مسائل اور اسلام۔ 1 (2): 43۔ 10 اپریل 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2020 
  9. ^ ا ب Munawwar Sultan Nadwi۔ Nadwatul Ulama Ka Fiqhi Mizaj awr Abna-e-Nadwa Ki Fiqhi Khidmat (July 2004 ایڈیشن)۔ حیدرآباد، دکن: Al Mahad ul Aali Al Islami۔ صفحہ: 183–184 
  10. ایس. اے. رحمان (2006)۔ Punishment of Apostasy in Islam [اسلام میں ارتداد کی سزا]۔ صفحہ: 124۔ ISBN 9789839541496۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مئی 2020 
  11. "Books of Muhammad Taqi Amīni" [محمد تقی امینی کی کتابیں]۔ ریختہ-او آر جی۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2020 
  12. "Literary works of Muhammad Taqi Amini" [محمد تقی امینی کی ادبی تخلیقات] (PDF)۔ شودھ گنگا۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اپریل 2020 
  13. محمد تقی امینی (1988)۔ "Reconstruction of culture and Islam" [ری کنسٹرکشن آف کلچر اینڈ اسلام]۔ گوگل بکس۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2020 
  14. محمد تقی امینی (1986)۔ "Ḥikmatulqurʼān" [حکمت القرآن]۔ گوگل بکس۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اپریل 2020