محمد لعل شاہ ہمدانی

Sayyad Laal Shah Hamdani
معلومات شخصیت
وفات 27 شعبان 1313 ہجری (29 جنوری 1896)
دھندہ شاہ بلاول، پنجاب، پاکستان

محمد لعل شاہ ہمدانی سلسلہ نقشبندیہ میں سلسلہ کی اہم کڑی ہیں۔ آپ کی جائے پیدائش ”دھندہ شاہ بلاول “ ہے۔ ان کے جد اعلی کا نام سید بلاول ہے جو ہمدان سے ہجرت کر کے آئے تھے۔والدین نے آپ کا نام نامی اسم گرامی ”محمد لعل“ رکھا۔ آپ سادات حسینیہ اعرجیہ ہمدانیہ کے چشم و چراغ تھے جس کا تفصیلی ذکر سید قمر عباس اعرجی ہمدانی کی کتاب المشجر من اولاد حسین الاصغر میں ملتا ہے۔ابتدائی تعلیم دھندہ شاہ بلاول میں حاصل کی۔ اس کے بعد مزید تعلیم و تربیت کے لیے خواجہ دوست محمد قندھاری کے خلیفہ احمد دین انگوی کی خدمت میں پہنچے اور ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا اور تمام معقولات و منقولات اپنے استاد گرامی سے حاصل کیے۔ بعدہ اپنے استاد گرامی کے مدرسے ہی میں مدرس کی حیثیت سے درس و تدریس کا فریضہ انجام دینے لگے۔27 شعبان المعظم سنہ 1313ھ بمطابق 12 فروی 1896ء کو اس دار فانی سے دار البقا کی طرف عازم سفر ہوئے۔دھندہ شاہ بلاول میں مزار ہے[1]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]